کامل الایمان انسان

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 32

‏الزمن لا يتغير الزمن يكشف

زمانہ بدلتا نہیں ہاں زمانہ تو حقیقتیں کھولتا ہے
❗ الجامی ❗

اسی طرح لوگ بدلتے نہیں بلکہ لوگوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے
اکثر انسانوں کے دو چہرے ہوتے ہیں
اور ایک چہرہ وہ پہلی ملاقات میں دکھاتے ہیں جبکہ دوسرا چہرہ وقت گزرنے سے سامنے آتا ہے
کتنا ہی اچھا ہے وہ انسان جس کا ایک ہی چہرہ ہوتا ہے
اور یقین کریں ایسا انسان محبت کے قابل بلکہ محبت کا صحیح حقدار ہوتا ہے
کیونکہ وہ اللہ رب العزت کی ذات کا مظہر ہوتا ہے کہ تغیر و تبدل سے پاک ہے
جلوت میں ویسا ہی ہوتا ہے جیسا خلوت میں ہوتا ہے
کامل الایمان مؤمن ہوتا ہے کہ نفاق سے پاک ہے
جیسا اندر ہے ویسا ہی باہر سے ہوتا ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top