اسلامی_طرزِتربیت 53
وہ کیسا لمحہ ہوگا جب جنت میں پہلی بار جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کریں گے
اور انکی شفقت و رحمت بھرے دامن میں سکون پاتے ہوں
جب پہلی مرتبہ ہماری نگاہ جناب آدم علیہ السلام کے مقدس چہرے پہ پڑے گی
اور ان سے فرشتوں کے سجدے کے احوال سنیں گے
جب پہلی بار حضرت ابراھیم علیہ السلام کی زیارت کریں گے
تو ان سے نمرود کے ظلم اور رب کے کرم کا سنیں گے
جب پہلی بار جنابِ موسی علیہ السلام کو دیکھنے کا شرف ملے گا
اور ان سے رب ذوالجلال کے کلام کی باتیں پوچھیں گے
جب پہلی بار جنابِ نوح علیہ السلام کو دیکھیں گے
اور ان سے نو سو سالہ تبلیغ کے بارے سنیں گے
جب پہلی بار جنابِ عیسیٰ علیہ السلام کا جلوہ دیکھیں گے
اور ان سے مردوں کو زندہ کرنے کا سنیں گے
جب پہلی بار جنابِ صدیق و عمر کی زیارت کریں گے
جب پہلی بار عثمان و علی کا جلوہ دیکھیں گے
جب جنابِ حیدر کرار سے انکی فتوحات کے کارنامے سنیں گے
جب مولا علی سے خیبر کی فتح کا احوال سنیں گے
جب اول مرتبہ جنابِ حسن و حسین کو دیکھا کریں گے
ان سے انکی مظلومانہ شہادت کا ذکر سنیں گے
جب پہلی بار امام ابو حنیفہ سے مصافحہ کریں گے
ان سے علم فقاہت کے بارے سنیں گے
جب پہلی سلطان صلاح الدین سے ملیں گے
ان سے بیت المقدس فتح کرنے کی کہانی سنیں گے
جب سلطان محمود غزنوی سے ہندوستان پر سترہ حملوں کی کہانیاں سنیں گے
جب سلطان عثمان غازی سے عظیم سلطنت رکھنے کے قصے سنا کریں گے
جب اول مرتبہ جنابِ غوث پاک کی دست بوسی کا شرف پائیں گے
جب اول مرتبہ خواجہ غریب نواز کو دیکھیں گے
وہ کیسا منظر ہوگا جب لاکھوں خادماؤں کے جھرمٹ میں اپنی ماں سیدہ نساء العالمین سیدہ کائنات فاطمہ زھراء رضی اللہ عنہا کے زیارت کریں گے
اللہ اللہ
اور وہ کیسا منظر ہوگا جب پہلی بار امام عشق محبت امام احمد رضا خان کی مبارک زبان سے ثنائے سرکار سنا کریں گے
اور وہ کیسا منظر ہوگا جب مالک الملک رب العالمین جنابِ حق تبارک و تعالیٰ کا بلا کیف دیدار کریں گے
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
سبحن اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
✍️ #سیدمہتاب_عالم
