ذاتی_مطالعہ 46
سیدی ابن عطاء اللہ السکندری فرماتے ہیں
من ليس له ورد ليس له وارد
جس کا ورد نہیں اس پر وارد نہیں
یعنی جو استقامت کے ساتھ اوراد نہیں کرتا اس کے دل پر القاء و الہام بھی نہیں ہوتا
سیدی عبد الرحمن السقاف فرماتے ہیں
من لیس لہ ورد فھو قرد
جس کا کوئی ورد نہیں وہ بندر ہے
احیاء القلوب
اوراد مؤمن کو تازہ دم رکھتے ہیں
اوراد کی تاثیر بندہ مومن کے قلب و روح اور دماغ پر پڑتی ہے
جس کی زبان ذکرِ الٰہی سے تر رہتی ہے وہ غموں کے پہاڑ بھی مسکرا کر سہ لیتا ہے
اس کا دل پختہ روح تازہ اور ایمان کامل رہتا ہے
آپ بھی روز چند ہزار بار کوئی ذکر پڑھا کریں
اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ
لا الہ الا الله
سبحان اللہ العظیم
استغفر اللہ العظیم
کوئی ایک ورد یومیہ سینکڑوں بار پڑھیں
ان شاءاللہ سکون آئے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
