یادِ_حضور 25
گویا نور یہاں سے تقسیم ہو رہا ہو
حقیقت بھی یہی ہے
نورِ ایمان اِسی در سے تقسیم ہوتا ہے
شیخ عبد العزیز الدباغ المصری فرماتے ہیں
حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کے دلِ انور سے نور کی تجلیات نکلتی ہیں جو ہر مومن کے دل میں سما جاتی ہے
جب حضور وہ تجلی سلب (ختم) فرماتے ہیں تو انسان کافر ہو جاتا ہے
حسان الہند احمد رضا بریلوی عرض کرتے ہیں
تو نے ایمان دیا تو نے جماعت میں لیا
تو کریم اب کوئی پھرتا ہے عطیہ تیرا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

