طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 152
الْعِلْمِ كنز عظيم لا يفنى
والعقل ثوب جديد لا يبلى
علم ایسا خزانہ ہے جو فناء نہیں ہوتا اور عقل ایسا نیا لباس ہے جو بوسیدہ نہیں ہوتا
پھر کیا وجہ ہے کہا جاتا ہے علماء بذرگ ہو جائیں تو عجوبے لاتے ہیں
غلط بات ہے
علم و جہل میں یہی فرق ہے کہ عام آدمی بوڑھا ہو جائے تو سٹھیا جاتا ہے جبکہ عالم بوڑھا ہو جائے تو تکلف و تصنع سے آزاد ہو جاتا ہے
اور اسی آزادی میں وہ کوئی بات کہتا ہے جسے نوجوان علماء سمجھ نہیں پاتے اور کہ اٹھتے ہیں ان کے لیئے سکوت یا موت اچھی ہے
یہ نوجوان بھول جاتے ہیں کہ آپ کے ذہن کی حدت بزرگ علماء کی حکمت کے سامنے بجھ جاتی ہے
دنیا کے ہر شعبے کے فنکار وقت کے ساتھ کمزور پڑتے ہیں جبکہ واحد عالم ہوتا ہے جو مزید مضبوط ہوتا ہے
اور آپ اسی کو سکوت و موت کا مشورہ دیتے ہیں ؟
کل کوئی آپ کی موت کی تمنا بھی کرے گا
عقل ایسا لباس ہے جو وقت و علم کے ساتھ ساتھ نیا اور مضبوط ہوتا جاتا ہے
ایک مثال پیش کرتا ہوں
نوجوان علماء کی مثال اس مدرس جیسی ہے جو کافیہ کی عبارت الکلمة لفظ وضع لمعنى مفرد
سے ایسے ایسے نکات نکلالتا ہے کہ مصنف کو خود پتا نہیں ہوتے
یعنی تکلفات میں پڑا رہتا ہے اور بزرگ عالم تکلف سے ہٹ کر بات کرتا ہے اور تکلفات میں پڑے بغیر بات کرنا صحابہ کرام کا و تابعین کا طریقہ ہے
اس وجہ سے نوجوان کو گستاخی یا بے ادبی کا پہلو محسوس ہوتا ہے
ایک تابعی بزرگ ساری رات عبادت کرتے تھے اور فرماتے تھے
ہم اصحابِ محمد صلی الله علیہ وسلم سے عبادت میں مقابلہ کریں گے کہیں وہ یہ کہ کہیں ہمارے بعد مرد نہیں تھے
یہ قول تکلف سے پاک ہے اس وجہ سے عبادت میں مقابلے کا ذکر ہے
نوجوان عالم ہو تو فتوی لگا دے
ایسے بے شمار واقعات و اقوال ہیں
خاص طور پر تابعین کے صحابہ کرام کے ساتھ معاملات پڑھیں تو سمجھ آئے کہ وہ تکلفات سے کتنے دور تھے
جب کسی عالم کی عمر ساٹھ سال سے اوپر جائے تو حافظے ہیں تغیر تو ممکن ہے مگر عقل میں تغیر ممکن نہیں ہوتا بلکہ چالیس سال میں عقل کامل ہوتی ہے اس کے بعد بتدریج عقل پختہ ہوتی جاتی ہے
اسی وجہ سے محدثین کے ہاں کسی کو مشیخت کا درجہ عموماً چالیس سال بعد ہی دیا جاتا ہے
اور جب عقل پک کر تیار ہو جائے تو عالم تکلف و تصنع، بناوٹ و قیل قال سے پاک ہو کے خالص و دو ٹوک بات کرتا ہے
جبکہ نوجوان اگر مگر قیل و قال سے کام لیتے ہیں
پڑھیں آگے بڑھیں چالیس سال سے گزر جائیں تو آپ کی رائے میں وزن و تجربے میں مضبوطی آئے گی
اس سے پہلے بزرگ علماء کو مشورہ نہ دیں کیونکہ آپ بچے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
