نقصان دہ مگر فائدہ مند اشیاء

اسلامی_طرزِتربیت 120

بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن سے انسان بھاگتا ہے مگر وہ زندگی میں حسن پیدا کرتی ہیں
یا انسان نقصان دہ سمجھتا ہے مگر وہ بہت مفید ہوتی ہیں

(1) موت
انسان موت سے بھاگتا ہے مگر سوچیں اگر جب سے انسان ہیں کوئی ایک بھی نہ مرتا تو آج رہنے کی جگہ نہ مل پاتی
بقول شاعر
موت آئے تو دن پھریں شاید
زندگی نے تو مار ڈالا ہے

(2) بھولنا
مصیبت سمجھا جاتا ہے لیکن اگر بھولنا نہ ہوتا تو ہر انسان غم کی مار سے مر جاتا یا پاگل ہوجاتا یا زندگی عذاب بن کر رہ جاتی
بقولِ شاعر
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

(3) نوک جھونک
اگر پیاروں میں لڑائی نوک جھونک نہ ہوتی تو دلوں میں بغض و کینہ کی کثرت ہوتی کیونکہ جو آپ سے لگاؤ رکھتا ہے دور نہیں ہونا چاہتا وہ لڑتا جھگڑتا ہے تاکہ صفائی لے یا دے کر معاملہ رفع دفع ہو جائے ورنہ اجنبی سے کون لڑتا جھگڑتا ہے
عربی مقولہ ہے
فی القلب عتاب کثیر و الاشتیاق اکثر الا انه لن يقال
دل میں ڈانٹ ڈپٹ کا خیال ہے مگر شوق و اشتیاق زیادہ ہے مگر لفظوں میں نہیں بتایا جاتا

(4) بھوک و پیاس
بھوک پیاس انسان کو کچھ کرنے کا جذبہ دیتی ہیں اسی طرح بھوک پیاس نہ ہو تو کھانے پینے کی لذت نہ حاصل ہو پائے
(5) نزلہ و زکام و خارش وغیرہ
یہ بیماریاں پریشان کن مگر صحت کے لیئے طبی لحاظ سے انتہائی مفید ہوتی ہیں
(6) بیماری
کوئی بھی بیماری بندہِ مومن کی آخرت کے لیئے انتہائی مفید ہوتی ہے

(7) رنج و غم
رنج و غم انسان کو مضبوط کرتے ہیں اور آگے بڑھنے , کچھ کرنے اور جینے کا ڈھنگ سکھاتے ہیں
غموں کو برداشت کر کے انسان کامل ہوتا ہے
کوئی انسان ایسا نہیں جس کی زندگی میں غم نہ ہوں تو برداشت کر کے مضبوط بنیں
بقول شاعر
رنج آف خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑی مجھ پر کہ آساں ہو ہوگئیں
یہاں اس کے برعکس وہ اشیاء بھی ہیں جو بظاہر نفع بخش مگر حقیقت میں نقصان دہ ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top