نسلیں پاک رکھیں

ردِسائنسِجدیدہ 13

ان سے ملیئے یہ ہیں پرویز بیہودہ بھائی کے آئیڈیل امریکی زیف فورس 24 سال عمر ہے
جب بھی یہ نواجوان کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لڑکی کا ڈی این اے تجزیہ کرواتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ لڑکی تو اس کی بہن ہے
زیف فورس نے اس طرح اپنی 8 بہنوں کا سامنا کیا کہ جن سے شادی کرنا چاہتا تھا ڈی این اے کی رپورٹ سے ثابت ہوا وہ اس کی بہنیں ہیں
~اصل بات یہ تھی کہ اس کے والد نے اپنا نطفہ 500 سے زائد عورتوں کو بیچ دیا تھا~
جیسا کہ آج کل یورپ و امریکہ میں ہوتا ہے
زیف فورس کا کہنا ہے کہ اسے خوف ہے کہ وہ اپنے والد کے اس عمل کی وجہ سے اپنی بہن کے ساتھ نکاح نہ کر لے اسی لیے اس نے جینیاتی ڈی این اے ٹیسٹ کروانے تک کسی بھی لڑکی سے رشتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اس اس سے بھی ایک تعجب خیز بات ہے کہ زیف فورس کی ماں نے خود کو حاملہ کرنے اور زیو کو جنم دینے کے لیے ایک بینک سے نطفہ خریدا تھا

مغرب کی چکا چوند روشنیاں اخلاقیات کا سیاہ دور ہیں
ہمارے یہاں پاکستان میں بھی بے اولاد جوڑے ایسے مسائل پوچھتے ہیں کہ مرد کا نطفہ لیکر عورت کے رحم میں رکھنا جائز ہے؟
اولاد کی طلب آپ کو حرام کام اور اختلاط النسل کی طرف نہ لے جائے
مذکورہ قصے کی طرح اور کئی واقعات ہیں جن میں شوہر کے نطفے کی جگہ کسی اور کا نطفہ عورت کے رحم میں رکھا گیا
یوں نہ باپ کا پتا نہ نسل کا معلوم
یہ جدید تہذیب اپنی موت کو دعوت دے رہی ہے
سائنس جدیدہ کی نحوست ہے کہ یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں
پاکستان میں بھی دودھ بینک متعارف کروایا گیا جس مین خواتین اپنا دودھ دیں گی اب کون پیئے گا کون حساب رکھے گا
رضاعی بہن بھائی بن گئے پھر شادیاں ہوں گی تو اولاد حلال ہوگی ؟
قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ناجائز اولاد کی کثرت بھی ہے
اس کے ظاہری اسباب میں سے یہی ہے کہ رضاعی یا باپ کے نطفے کی پیدوار بہن سے نکاح ہوگا پھر ان کی اولاد حرام کی ہوگی
لوگ اپنی بیویوں کو طلاق دیں گے کوئی بے عقل فتویٰ دے گا کہ طلاق نہیں ہوئی تو پھر ساتھ رہیں گے جو اولاد ہوگی وہ حرام کی ہوگی
جدید سائنس اخلاقیات کی تباہی کا نام ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top