میاں بیوی کی محبت

ذاتی_مطالعہ 99

تفسیر قرطبی میں ہے
فرشتوں نے سیدنا آدم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام سے پوچھا
کیا آپ حواء رضی اللہ عنھا سے محبت کرتے ہیں؟
آپ نے فرمایا
جی ہاں
فرشتوں نے اماں حواء سے پوچھا آپ آدم علیہ السلام سے محبت کرتی ہیں؟
کہنے لگیں
نہیں

وفي قلبها أضعاف ما في قلبه من حبه
حالانکہ ان کے دل میں آدم علیہ السلام کی محبت سے کئی گنا زیادہ محبت تھی
عورت مرد کی نسبت زیادہ محبت کرتی ہے مگر توجہ حاصل کرنے کے چکر میں اپنے شوہر سے اظہارِ محبت نہیں کرتی
لہذا مرد اظہارِ محبت کا تقاضا نہ کرے اور عورت اظہارِ محبت کرتی رہے تاکہ گھر امن و سکون کا گہوارہ رہے
جو سارا دن تھک ہار کے آیا ہے وہ بھی تو محبت کا حقدار ہے اور جو سارا دن کام کاج اور بچوں کو سنبھالتی رہی وہ بھی محبت کی حقدار ہے
یہاں پر کوئی اماں حواء کی بات پر اعتراض نہ کرے کیونکہ میاں بیوی کی محبت میں کچھ ادائیں ہوتی ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top