مولا علی کی نگاہ میں یتیم کون ہے؟

ذاتی_مطالعہ 78

دیوان علی ابن ابی طالب میں مولا علی کی طرف منسوب ایک شعر ہے

لیس الجمال باثواب تزیننا
ان الجمال جمال العقل و الادب

جمال کپڑوں میں نہیں ہے جو ہمیں زینت بخشنے
جمال تو عقل و ادب کا جمال ہے

‏ليس اليتيم من مات والده إن اليتيم يتيم العلم والأدب

یتیم وہ نہیں جس کا باپ مر جائے بلکہ یتیم تو وہ ہے جو علم و ادب کا یتیم ہے
❗ سيدنا علي
كرم الله وجهه ❗
یعنی اصل یتیم وہ ہے جو علم و ادب سے خالی ہو
ہمارے معاشرے میں اکثر ایسے لوگ موجود ہیں جو اولاً علم سے خالی پھر ادب سے خالی ہیں
جن کو علمی یتیم کہا جاتا ہے
علم اتنا ہو کہ حوالوں کے انبار ہوں مگر ادب اتنا بھی نہ ہو کہ مد مقابل کو آپ جناب سے خطاب کر سکیں تو ایسے ادبی یتیم بھی کثیر ہیں
علم کثرتِ روایات کا نام نہیں بلکہ وہ ایک نور ہے جو اعضاء پر ادب و احترام جاری کرتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top