معلمات و طالبات ضرور پڑھیں اور عبرت پکڑیں

کامیاب_خواتین 31

اس جال سے کتنی ہی بچیاں ذہنی مریض ہوگئی ہیں
یہ ہوس کے مارے مخنث کتنی ہی مسلمان بچیوں کی زندگیوں کا سکھ چین چھین چکے ہیں

مذہبی طبقے کی بچیاں طالبہ ہوں یا معلمہ جب ان کی شادی وقت پر نہ کی جائے تو وہ نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کر کسی کو وکالت دیکر خفیہ نکاح کر لیتی ہے
بعد میں مرد نامرد صرف ٹائم پاس کرتا یے نہ طلاق دیتا ہے نہ گھر رشتے لاتا ہے

اور بچی ذہنی مریض بن جاتی ہے

ایک بچی نے اتنا تک بتایا کہ میں نے وکالت دی اس نے خود ہی بغیر گواہوں کی موجودگی میں قبول کر لیا
لو جی نکاح ہوگیا
اور پھر تنہائی میں ملنے کا جواز پیدا ہوگیا اور شوہر نامراد نے اپنے حقِ زوجیت کا مطالبہ کیا اور یوں دونوں زنا میں ملوث ہوگئے
مذہبی طبقے میں یہ پاکیزہ عشق کے نام پر خفیہ نکاح کا رجحان کافی بڑھ چکا ہے ایسے بے شمار کیس میرے سامنے ہیں
بچیاں مسائل پوچھتی یا پھر جان چھڑانے کے وظائف پوچھتی ہیں
اس میں قصور اولاً ماں باپ کا ہے جو وقت پر جوان بچی کا نکاح نہیں کرتے
پھر بچی کا اپنا قصور ہے جو کسی سے متاثر کیوں ہوتی ہے
پھر بڑا مجرم وہ نام کا مرد ہے جو چسکے اور ٹائم پاس کے لیئے نکاح کرتا ہے اور جب وقت آتا ہے گدھے کے سر سے سینگوں کی طرح غائب ہوجاتا ہے
لہذا مدارس و جامعات کی طالبات و معلمات ان کے جالوں میں نہ آئیں
اور والدین جوان ہوتی بچی کے موبائل چیک کریں اور شادی کرنے میں دیر نہ لگائیں
اور ایسے مرد بھی خدا کا خوف کریں کل آپ کی بچی بھی جوان ہوگی
آج جتنا زمانہ تیز ہے کل اس سے دگنا تیز ہوگا
نیچے والی بات پڑھیں اس میں بھی وہ بندہ کسی بچی کا باپ ہے اور پھر بلیک میل کر رہا تھا کہ طلاق نہیں ہوئی جبکہ طلاق کے لیئے گواہ کا ہونا ضروری نہیں ہے
میاں نے بیوی کو طلاق دے دی طلاق ہوگئی
لہذا ایسے نکموں سے بچ کر رہیں
اصل وجہ
سوشل میڈیا پر خوابوں کا شہزادہ تلاش کرنا اور اونچے خواب دیکھنا ہے
اکثر بچیاں یہ شکوہ کرتی ہیں میرے خاندان میں کوئی لڑکا میرے قابل نہیں
تم آسمان سے اتری پری ہو ؟
یاد رکھیں
خاندانی دولہے مشکل آسانی سے گزارہ کر کے زندگی گزار لیتے ہیں مگر آنلائن نہ دولہا بنتا ہے نہ زندگی گزار پاتا ہے بلکہ تباہ کر کے گزر جاتا ہے
لہذا سوشل میڈیا پر کسی محدث و فقیہ و متکلم و مبلغ و محرر و مصنف سے متاثر نہ ہوں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top