عشقِ_سیدِ_عالم 59
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام مبارک المُع٘طِی بھی ہے
عطاء فرمانے والے
حسان الھند کہتے ہیں
لا و ربِ العرش جس کو جو ملا اُن سے ملا
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی
ایمان و علم و عمل و جنت, حسن و جمال و کمال ہر شے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دینے سے ملتی ہے
وہ جہنم میں گیا ان سے جو مستغنی ہوا
ہے خلیل الله کو حاجت رسول اللہ کی
جو کہتا ہے مجھے اُن کی حاجت نہیں وہ جہنم میں گیا وہ تو ایسے غنی ہیں کہ ابراھیم خلیل الله صلی الله علیہ وسلم ان کے محتاج ہیں
وہ صرف خدا کے محتاج ہیں اور ساری خدائی ان کی محتاج ہے
کونسی بستی و ہستی ہے جس پر اُس جناب کے کرم کی بارش نہ برستی ہو؟
ہر خشک و تر پر ہمارے کریم کی نظر ہے
ہر سفید و سیاہ ان کے اگے ذرہَ کوتاہ ہے
حسان الھند کہتے ہیں
رب ہے مُعطی یہ ہیں قاسم
رِزق اُس کا ہے کھلاتے یہ ہیں
اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی له
سید مہتاب عالم# ✍️
