مسجد کا انوکھا نام

تاریخِ_اسلامی 44

عثمانی دور میں ایک ترکی جس کا نام خیر الدین کشتیجی تھا
اس نے بازار سے دو کلو انگور خریدے اور گھر جا کر بیگم صاحبہ کے حوالے کر دیئے جیسا کہ عموما ہوتا ھے
اور پھر وہ کچھ کام کے لیئے گھر سے باہر نکلا شام کو واپس آیا اور کہا مجھے انگور دو
بیوی نے کہا وہ تو ہم نے سارے ہی کھا لیئے ہیں!
خیر الدین نے یہ سنا تو فوراً گھر سے نکل گیا
بیوی آوازیں دیتی رہ گئی مگر وہ واپس نہ آیا
اس نے اسی وقت اپنی جمع پونجی سے زمین کا ایک ٹکڑا خریدا اور ٹھیکیداروں سے بات کی جتنا ایک مسجد بنانے میں خرچہ آتا تھا
اس نے حوالے کیا
اور رات دیر سے گھر پہنچا

بیوی نے کہا آپ کہاں چلے گئے تھے؟
اس نے کہا اب میں بے فکر ہو کر مر سکتا ہوں
کیونکہ تم نے میری زندگی میں میرے لیئے ایک انگور کا دانہ نہیں بچایا مرنے کے بعد مجھے کتنا یاد رکھو گے؟

اس کی بنائی گئی مسجد میں دو سو نمازیوں کے لیئے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے!
اور اس نے اس مسجد کا نام sanki üzüm yedim رکھا
جس کا معنی بنتا ھے گویا کہ میں نے انگور کھا لیئے

جامع مسجد میں نے انگور کھا لیئے
یہ مسجد آج بھی اسطنبول میں موجود ہے

ایک اور روایت کے مطابق خیر الدین جب بازار جاتا تو اپنی کمر کیساتھ ایک ڈبہ باندھ لیتا
بازار میں موجود کسی بھی شے کو کھانے کا دل کرتا تو اس کی قیمت اس ڈبے میں ڈال دیتا تھا
ایک طویل عرصہ بعد اس نے اس ڈبے سے تمام پیسے نکال کر ایک مسجد بنائی اس کا نام جامع مسجد گویا کہ میں نے کھا لیا رکھ دیا

انگور فنا ہو گئے خیر الدین کی بیوی بجے مر گئے خیر الدین خود اس دنیا فانی سے چلا گیا مگر اس کی بنائی ہوئی مسجد آج بھی تقریبا چار سو سال سے موجود ہے

° جنگ عظیم اول میں یہ مسجد کافی شہید ہوگئی تھی مگر لوگوں نے بنانے والے کی اچھی نیت کا لحاظ کرتے ہوئے دوبارہ تعمیر کروا دی تھی °

زیر نظر تصویر جامع مسجد میں نے انگور کھا لیئے, کی ہے
خیر الدین کی روح کو آج بھی اس مسجد میں نماز پڑھنے والوں کی نمازوں کا ثواب پہنچ رہا ہوگا
ذکر و اذکار, اعتکاف و محافل دینیہ کا ثواب پہنچ رہا ہوگا
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top