مرد کتنی خواتین پسند کر سکتا ہے ؟

المزاح_و_الظرافت 51

°°° مرد کا دل اور بغداد شہر °°°

أقسَمتُ لا يهوى فؤادي غيرَه
وعَشِقتُ تِسْعًا بعدَه بِطُحَالِي
میں نے قسم کھائی تھی کہ اُس کے سوا میرا دل کسی اور سے محبت نہیں کرے گا
پھر اس کے بعد میں نے نو خواتین سے میں نے اپنی تِلی [پیٹ میں ایک عضو] سے عشق کیا

دوسرے شاعر نے کہا

ولو أني خلقت بغير قلب
لكنت أحبها بالكليتين
اگر میں بغیر دل کے پیدا ہوتا تو پھر بھی ضرور بالضرور اس سے اپنے دونوں گردوں سے محبت کرتا
یعنی مرد کے پاس محبت کرنے کے لیئے دل کے سوا اور اعضاء بھی ہوتے ہیں

عشق و محبت دل سے ہوتی ہے

مگر شعراء اپنے کلام میں ندرت و انفرادیت لانے کے لیئے کہتے ہیں تِلی سے عشق کیا یا گردے سے عشق کیا
ان باتوں سے معلوم ہوا مرد پر کسی صورت اعتبار نہ کریں
یہ آپ کو دل میں رکھیں گے دوسری کو تِلی میں تیسری کو گردے میں چوتھی کو دماغ میں حتی کہ انسان کے تین سو ساٹھ جوڑ یا اعضاء ہوتے ہیں مرد ہر عضوء میں ایک خاتون رکھ سکتا ہے

امام ابن الجوزی نے فرمایا اور خوب فرمایا مَردوں کی طبیعت کو بڑے کھلے انداز سے بیان فرمایا

لو قدر على نساء بغداد كلهن فقدمت امرأة مستترة من غير البلد ظن أنه يجد عندها ما ليس عندهن
اگر ایک آدمی کی ملکیت میں بغداد کی تمام خواتین دے دی جائیں پھر کسی دوسرے شہر سے کوئی عورت پردے میں آئے تو مرد گمان کرے گا کہ اِس کے پاس وہ ہے جو بغداد کی سب عورتوں کے پاس نہیں ہے
صید الخاطر لابن الجوزی

مرد بیچارہ بس اتنا سا بھولا ہے اور تو کچھ نہیں چاہتا
بیوی کو اس بات کا لحاظ کرنا چاہیئے کہ بن سنور کے نہ رہوں گی تو کسی کی طرف کم ہی دیکھے گا
یعنی مرد کا دل اتنا وسیع ہے کہ بغداد کی تمام عورتوں سمو لے
صرف آپ کو ملکہ بنائے پھر رہا ہے چھوٹی بات ہے ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top