محبت، کافی اور چائے

لطائفِ_علمیہ 157

ایک عربی کافی شاپ کے بل کی رسید پر لکھا ہوا معنی خیز جملہ

أنتَ و الكافِينَ كافَينِ
تم اور کافی دونوں کافی ہیں
یہ واؤ معیت کی ہے
کچھ لوگوں کی معیت کافی ہوتی ہے خواہ چائے یا کافی کے بغیر ہو اور کچھ لوگوں کی چاہت کی حاجت ہوتی ہے مگر وہ چائے کے ساتھ معیت لطف دوبالا کرتی ہے
بہر حال کافی تبھی کافی ہوتی ہے جب معیت چاہت سے ہو
چائے تو دیکھ کر خیال آتا ہے
ما الحب الا للحبیب الاول
محبت صرف پہلے محبوب کے لیئے ہی ہوتی ہے
چائے ہمارا محبوب ہے
✍️ سید مہتاب عالم

Scroll to Top