عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 128
سیدی یحییٰ بن معاذ الرازی فرماتے ہیں
مثقال خردلة من الحب أحب إلي من عبادة سبعين سنة بلا حب
❗ روضة المحبين ونزهة المشتاقين ❗
میرے نزدیک محبت کا ایک ذرہ ستر سال بغیر محبت کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے
محبت کا آخری درجہ عبادت ہے مگر یہ نکتہ عوام بھول جاتی ہے
عبادت بطور عادت کرتے ہیں اس کے حقیقی معنی کے لحاظ سے کریں تو مقامِ ولایت پا لیں
ہمارا رب ہمارا محبوب ہے اس کی عبادت کریں کہ اس سے محبت ہے
اس کی عبادت کریں کہ وہی مستحقِ عبادت ہے
نماز جب محبت سے پڑھیں گے تو سکون دے گی
جب محبت سے پڑھیں گے تو نماز میں اس کے سوا کسی کا خیال نہیں آئے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
