ماں باپ میں سے کس کا اثر زیادہ پڑتا ھے

کامیاب_خواتین 13

جب عورت علمی ذوق رکھتی ہو تو اسکی زندگی باوقار , وہ خود وفاء شعار ہوتی ہے
بچہ پیدا ہونے سے قبل ہی عورت کے علم و عمل کا اثر بچے پر پڑنا شروع ہو جاتا ھے
یہی وجہ ہے کہ جناب غوث پاک کی والدہ قرآن پڑھتی تھیں تو آپ کو والدہ کے پیٹ میں ہی قرآن کے اٹھارہ پارے حفظ ہوگئے تھے

غور کیجے جو خواتین دوران حمل فلمیں ڈرامے دیکھتی ہیں گانے سنتی ہیں اور موبائل پہ وقت گزارتی ہیں انکے بچے اس کا اثر ضرور قبول کرتے ہیں

اسرائیل میں حاملہ خواتین کو ذہنی مشقیں کروائی جاتی ہیں
سائنسی سںبجیکٹ پر فوکس کروایا جاتا ھے تاکہ بچے کی ذہنی نشو نماء اچھی ہو

باپ کی عادات و حرکات کا اثر اولاد پر پیدا ہونے کے بعد جب بچہ سمجھ بوجھ رکھنا شروع کرتا ھے تب پڑتا ھے

مگر ماں کا اثر جب پیٹ میں ہو تبھی سے پڑتا ھے حتی کہ ماں کے کھانے پینے کا اثر بھی پڑتا ہے

اسی لئیے روایات میں آتا ھے ماں لوبیہ کھائے تو بچہ عقلمند پیدا ہوگا
بہی کھائے تو خوبصورت پیدا ہوگا

لہذا جن خواتین نے علماء تیار کرنے ہیں ان کا خود علمی ذوق رکھنا ضروری ہے تاکہ بچے میں عملی طور پر شوق پیدا کر سکیں

بنظرِ دقیق دیکھا جائے تو باپ کی تربیت بچے کی پیدائش سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے
جیسا کہ ایک بذرگ نے اپنے بچے کو فرمایا میں نے تمہاری پیدائش سے پہلے تم پر احسان کیا ہے
بیٹے نے پوچھا وہ کیسے ؟
فرمایا
تمہارے لیئے اچھی ماں کا انتخاب کیا یہی تم پر احسان ھے

باپ کا اچھی خاتون تلاش کرنا پھر جائز طریقے سے اولاد پیدا کرنا پھر اچھا نام رکھنا پھر سب سے پہلے قرآن کی تعلیم دینا بچے پر احسان ہے
ماں کا شادی سے پہلے عفیفہ ہونا , حمل کے دوران پاکیزہ امور اختیار کرنا, بچے کی پیدائش کے بعد اسلامی لوریاں دینا , اور دین کی محبت پیدا کرنا احسان ھے

باپ سختی سے تربیت کرتا ھے اور ماں پیار سے تربیت کرتی ہے
اور یہ بات واضح ہے کہ نرمی وہ اثر دکھاتی ہے جو سختی نہیں دکھا سکتی
پھر ماں پیٹ میں رکھتی ہے اور دودھ پلاتی ہے اس کا اثر باپ کی تربیت سے زیادہ ہوتا ھے
بچے وہی رنگ اپناتے ہیں جو ماں چڑھاتی ہے
اھل عرب کہتے ہیں
الام تصنع الامۃ یعنی ایک ماں پوری امت بناتی ہے

مائیں اچھی ہوں تو معاشرہ بہترین ہوجاتا ھے
الغرض حمل کے دوران ماں کا سوچنا بھی بچے پر اثر ڈالتا ہے وہ جو عمل کرتی ہے اس کا کتنا اثر ہوتا ہوگا اندازہ لگا لیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top