ذاتی_مطالعہ 18
تاریخ اسلام میں امام ذہبی فرماتے ہیں
مسعود بن محمد ہمدانی لوگوں سے بہت زیادہ در گزر کرنے والے تھے
جب کوئی غلطی کرتا وہ کہتے
الماضی لا یذکر
ماضی کو یاد نہیں رکھا جاتا
یعنی ماضی کی غلطیاں معاف کر دینی چاہیئے
انکی وفات کے بعد کسی نے خواب میں ان کو دیکھا اور پوچھا
اللہ رب العزت نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟
کہنے لگے
رب العالمین نے اپنی بارگاہ میں کھڑا کیا اور فرمایا
یا مسعود الماضی لا یذکر
اے مسعود ماضی کا ذکر نہیں کیا جاتا
اور پھر فرشتوں کو حکم دیا اسے جنت میں لے جاؤ
{ تاریخ الاسلام }
کچھ لوگ بہت کینہ پرور بغض سے بھرے ہوتے ہیں کبھی کسی کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی نہیں بھولتے
ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے کہ ان کی غلطیوں پر پکڑ ہوئی تو کیسے بچ پائیں گے؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
