مؤمنوں کی ماں

کامیاب_خواتین 19

مسند احمد کی حدیث پاک میں ہے

ایک بار صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرنے حاضر ہوئے تو سیدہ عائشہ کی آواز جھگڑنے کی وجہ سے بلند ہو رہی تھی

صدیق اکبر نے سیدہ عائشہ کو مارنے کے لیئے ہاتھ بلند کیا اور فرمایا اے ام رومان کی بیٹی تم اپنی آواز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند کرتی ہو ؟

••• اھل عرب میں رواج تھا جب کسی کو بے عزت کرنا ہوتا تو اس کو باپ کی جگہ ماں کے نام سے پکارتے تھے •••

تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صدیق اکبر کے سامنے آگئے کہ ان کو کچھ نہ کہو

ایک روایت میں ہے سیدہ عائشہ جلدی سے اٹھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک کے پیچھے آکر چھپ گئیں
تاکہ صدیق اکبر انکو نہ مار سکیں
اور جب صدیق اکبر چلے گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ کو راضی کرنے لگے
میاں بیوی کا آپس میں معاملہ ہو جاتا ہے مگر جب کوئی دوسرا بیوی کی طرف دیکھے تو شوہر سینہ تان کر آگے آن کھڑا ہوتا ہے
یہی حدیث پاک سے سبق ملتا ہے اور مسلمان اسی وجہ سے بیوی کی عزت کو غیرت بناتے ہیں

°°° عورت کم عقل اور ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہوئی ہے لہذا اس سے اُس کی عقل کی مطابق اور ٹیڑھے پن کے اعتبار سے کام لیا جائے °°°
جو تمہارے بچے اور بچی کی ماں ہے وہ قابلِ عزت بھی ہے اور قابل رحم بھی ہے
جو تمہاری عزت کی محافظ ہے آپ پر بھی لازم ہے اس کی عزت کیا کریں
یہاں یہ نکتہ بھی حفظ کر لیں کہ سیدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ عفیفہ عالمہ حبیبہَ حبیبِ پروردگار ہیں
ان کی شان میں ہلکے الفاظ اور ان کے کسی قصے سے ان کی عزت گھٹانے والا گھٹیا ماں کی پیدوار ہے
مذکورہ واقعہ سے میاں بیوی کی خالص محبت کا سبق لیں منفی سوچ سے پاک رہیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top