اسلامی_طرزِتربیت 229
امامِ اجل مجتہدِ مطلق احمد بن حنبل رضى الله عنه نے سیدی حاتم اصم سے پوچھا
میں لوگوں سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہوں
حاتم اصم نے جواب دیا
تین چیزوں کے ذریعے لوگوں سے محفوظ رہ سکتے ہو
تعطيهم ولا تأخذ منهم تقضي حقوقهم ولا تطالبهم بحقوقك تصبر على أذاهم وتُحسن إليهم ولا تسؤهم
لوگوں کو عطاء کرو اُن سے کچھ نہ لو
لوگوں کے حقوق ادا کرو ان سے اپنے حقوق کا مطالبہ نہ کرو
لوگوں کی طرف سے دی جانے والی اذیتوں پر صبر کرو مگر ان سے بھلائی کرو ان سے برائی نہ کرو
امام احمد بن حنبل نے فرمایا
یہ تو بڑی مشکل چیزیں ہیں
حاتم اصم نے فرمایا
شاید ہی تم ان کے ذریعے لوگوں سے محفوظ رہ پاؤ
❗ سير أعلام النبلاء ❗
یہ جفاکار لوگوں کی بات ہے کہ اِن کے لیئے اپنا لہو جلا دیں مگر جب تمہیں چراغ میں تیل کی ضرورت ہوگی تو یہ تیل تک نہ دیں گے
آپ اپنا بہترین دے دیں مگر جب یہ جفاکار دیں گے تو اپنا بدترین دیں گے
بہترین لوگ تو اس محاورے کی مثل ہیں الانسان عبد الاحسان انسان احسان کا غلام ہوتا ہے کہ ان سے ایک بار کی بھلائی زندگی بھر کی بھلائی بن جاتی ہے
برے لوگوں سے بچنے کا طریقہ بیان ہوا ہے کہ ان پر احسان رکھیں ان کا احسان کبھی نہ لیں
ان کی حاجتیں پوری کریں اپنی حاجت ان سے کبھی بیان نہ کریں
پھر بھی شاید ہی آپ ان کے شر سے بچ سکیں گے
دینے والا ہاتھ رکھیں لینے والا ہاتھ قابلِ عزت نہیں ہوتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
