مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 21
(1) مَقام میم کے فتحہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی جگہ کو کہتے ہیں
قرآن کریم میں ہے
أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ مِنْ مَقَامِكَ
میں اسے آپ کے پاس آپ کے کھڑا ہونے سے پہلے لاؤں گا
اسی طرح مَقامِ ابراھیم
علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام
(2) کبھی لفظِ مَقام مدت کے معنی میں استعمال بھی ہوتا ہے
قرآن کریم میں ہے
إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُم مَّقَامِي
اگر میرا تمہارے درمیان رہنا تم پر بھاری گزرے
بغوی میں مقامی کی تفسیر
طول مکثی فیکم
یعنی میرا تمہارے بیچ رہنے کا عرصہ
فرمائی ہے
اور قرطبی میں ہے
المَقام
الموضع الذي يقوم فيه
وہ جگہ جہاں انسان کھڑا ہوتا ہے
المُقام الإقامة سے مشتق ہے
قیام کرنا ہے
(3) مُقام کا ایک معنی عمل بھی ہے
حدیثِ مبارکہ میں ہے
لا تسبُّوا أصحابَ محمَّدٍ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ فلَمُقامُ أحدِهِم ساعةً خيرٌ مِن عمَلِ أحدِكُم عُمرَهُ
جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالی نہ دو کیونکہ ان میں سے کسی ایک کا ایک ساعت کا عمل تم میں سے ہر ایک کی ساری زندگی کے عمل سے بہتر ہے
❗ابن ماجہ ❗
یہاں مُقام سے مراد عمل ہے
❗ نکتہ ❗
لفظِ مَقام قرآن کریم میں تقریبا 14 جگہ استعمال ہوا
اور لفظِ مُقام تقریباً 3 بار استعمال ہوا ہے
اردو میں مَقام کا لفظ رتبے کے لیئے استعمال ہوتا ہے
کچھ نے کہا کہ مَقام اور مُقام دونوں کا معنی ایک ہی ہے
ایک مجرد سے ہے دوسرا مزید فیہ سے ہے
✍️ #سیدمہتابعالم
