قطب کسے کہتے ہیں

تصوف_وصوفیاء 17

گروہِ اولیاء میں کس خاندان کا سکہ چلتا ہے

ہاتھ والی چکی کے دو پاٹ ہوتے ہیں
اوپر والے پاٹ سے نیچے والا پاٹ جس چکر میں ملا ہوا ہوتا ہے اسے قطب کہتے ہیں
اگر یہ دائرہ ان دونوں کو آپس میں نہ جوڑے تو چکی اپنا کام بالکل نہیں کر سکتی

اسی نسبت سے اولیاء کرام کی ایک قسم قطب کہلاتی ہے جو زمین والوں کو آسمان کے مالک سے ملانے کا کام کرتے ہیں
جو ان سے متصل و متعلق ہو وہ سلامت رہتا ھے ورنہ دنیا و آخرت میں چکی کے دانوں کی طرح پِستا رہتا ھے

اگر یہ نہ ہوں تو زمین کا نظام خراب ہو جائے
تفسیر ابن کبیر اور در منثور میں حدیث پاک ھے
بھم تمطرون و بھم ترزقون
انہیں کے سبب تم پر بارش برستی ہے اور انہیں کے صدقے میں تمہیں رزق دیا جاتا ھے

ویسے تو ہر علاقے کا قطب الگ ہوتا ھے مگر ایک ان سب کا سردار ہوتا ھے
جسے قطب اکبر یا غوث اعظم کہتے ہیں

اقطاب اربعہ
یعنی چار قطب

جناب غوث پاک’شیخ احمد رفاعی ‘احمد بدوی ‘ابراھیم دسوقی ہیں
دلچسپ بات یہ ھے کہ یہ چاروں سادات میں سے ہیں
جناب حیدر کرار مولا مشکل کشاء رضی اللہ عنہ کا خون اور تربیت یافتہ ہیں
امام شعرانی نے فرمایا
قطبِ وقت فاطمی ہوتا ہے
یعنی قطب الاقطاب اور قطب وقت جو اپنے وقت کے اولیاء کرام کا سردار ہوتا ہے وہ سید ہوتا ہے , اس کا آلِ رسول سے ہونا شرط ہے
معلوم ہوا اسی خاندانِ عالیشان کی سرداری کا سکہ گروہِ اولیاء میں چلتا ہے
ہفت اقلیم کی شاہی انہیں کے تحتِ حکم ہے

اور تقسیمِ ولایت انہیں اقطاب اربعہ کے ذمے ہوتی ھے

تو جو ان اولیاء کے ساتھ متصل و متعلق رہے گا اسکی دنیا اور آخرت کا نظام بہتر چلے گا

ورنہ دنیا میں بھی پِسے گا اور آخرت میں بھی پِس جائے گا
ان سب میں جناب غوث پاک کا مقام و مرتبہ منفرد ھے

امام احمد رضا خان جناب غوث پاک کی شان میں کہتے ہیں

اور اقطابِ جہاں کرتے ہیں کعبہ کا طواف
کعبہ کرتا ھے طوافِ درِ والا تیرا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top