کامیاب_خواتین 50
ایک علم و ادب والی خاتون سیڑھیوں پہ چڑھ رہی تھی تو اس کے شوہر نے کہا
اگر تم نیچے اتری یا اوپر چڑھی یا رک گئی تو تمہیں طلاق ہے
عورت نے فوری خود کو سیڑھی سے گرا دیا
شوہر نے ہر رستہ بند کیا مگر علم والی بیوی نے خود کو بچا لیا
تو شوہر کہنے لگا
فِدَاكِ أبي وأمي إنْ ماتَ الإمام مالكُ احتاجَ إليكِ أهلُ المدينةِ في أحكامه
میرے ماں باپ تم پہ قربان ہوں اگر امام مالک وصال فرما گئے تو مدینہ والے شرعی مسائل پوچھنے میں تمہارے محتاج ہوں گے
❗ نثرر الدرر للآبی ❗
علم والی خاتون مرد کا غصہ سہتی ہے پھر حکمت سے اپنی زندگی بچاتی ہے
ایک مرد نے علم و فضل والی فقہ پہ مہارت والی خاتون سے شادی کی تو کبھی کبھار وہ خاتون شوہر کو { وصل و وصال } پاس آنے روک دیتی تھی
ایک دن شوہر شعر پڑھ کے اپنے درد اور خاتون کی تیزی کا اظہار کیا
بُلِيتُ بهِ فَقِيْهَاً ذا دَلَالِ
يُجادِلُ بالدَّليلِ وبالدَّلالِ
میں نازوں والے فقيه کی محبت میں گرفتار ہوا جو دلیل و ناز سے جھگڑا کرتا ہے
طَلَبتُ وِصَاله والوَصْلُ عَذبٌ
فقال: نَهَى النَّبِيُّ عَنِ الوِصَالِ
میں نے اس کا وصل طلب کیا کیونکہ وصل میٹھا ہوتا ہے تو اس نے کہا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال سے منع فرمایا ہے
وصال کے دو معنی ہے
ایک محب و محبوب کا ملنا
دوسرا جسے حدیثِ مبارکہ میں منع کیا ہے وہ بغیر افطار کیئے مسلسل روزے رکھنا ہے
تو علم والی خاتون نے چالاکی سے مسلسل روزے والے وصال کو شوہر سے وصال سے ملا دیا
اوپر دو قصے لکھے گئے
ایک میں بیوی شوہر کے لیئے خود کو گرا رہی ہے دوسری شوہر سے خود کو بچا رہی ہے
دونوں میں عورت کا علم و فضل نکھر رہا ہے
عورت کا نکھرنا و سنورنا علم سے بہتر کسی شے سے نہیں ہے
عقلمند عورت مرد کی عارضی غلطی و وقتی غصے کی وجہ سے مکمل ہاتھ نہیں کھینچ لیتی بلکہ حکمت سے شوہر کو احساس دلاتی ہے
یہ معاشرہ فرشتوں کا نہیں فتنوں کا معاشرہ ہے اس میں ہر غلطی کوتاہی سے پاک شوہر تلاش کرنا نادانی ہے
شوہر چھت بھی ہے اور زمین بھی جس پہ عورت نے پاؤں ٹکا رکھے ہیں تو اپنی چھت میں سوراخ اور زمیں میں شگاف نہ کریں
علمِ دین حاصل کریں تاکہ مذکورہ خواتین کی طرح مرد کو سنبھالنا آ جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
