فاطمہ العیناء

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 41

سیدہ فاطمہ العیناء کا مزار مبارک میدانِ قرافہ میں ہے
ان کو العیناء اس وجہ سے کہتے ہیں کہ ان کی آنکھیں نہایت خوبصورت تھیں اور سیدہ فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا کی آنکھوں جیسی آنکھیں تھیں
یہ امام جعفر الصادق کی پوتی ہیں
اھلِ مصر اھلِ بیت سے بہت محبت کرتے ہیں
دنیا میں سب سے زیادہ اھلِ بیت مزارات مصر میں ہیں اور سات ایسے مزار ہیں کہ اھلِ مصر کے نذدیک ان پر دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں ان میں سے ایک مزار سیدہ فاطمہ العیناء کا ہے
ان کے مزار پر یہ اشعار لکھے ہیں

هذا مقام كريمة الأباء
من لقبت يا صاح بالعيناء

یہ عزت دار آباء کی بیٹی کا مقام ہے
اے صاحب جس کا لقب العیناء ہے

تدعي بفاطمة غدت منسوبة للمصطفي المخصوص بالإسراء

یہ فاطمہ نام سے یاد کی جاتی ہیں جنابِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم صاحبِ معراج سے منسوب ہیں

قد سميت بالعيناء لما أن بدر
في عينها شبه من الزهراء
ان کو عیناء کا نام اس لیئے دیا گیا کیونکہ ان کی آنکھوں میں چاند سیدہ فاطمہ زھراء کے مشابہ ہے
بشرى لزائر قبرها فلقد سما بمودة القربي إلي العلياء
ان کی قبر کی زیارت کرنے والے کے لیئے خوشخبری ہو کہ مودتِ قربی کا نشان ہے
فأنزل بساحتها وقف متضرعا واطلب من المولي قبول الدعاء
ان کے صحن میں اتر کر عاجزی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور مولا تبارک و تعالیٰ سے دعاء کی قبولیت مانگو

اھلِ بیت کے نفوسّ قدسیہ کے صدقے دعاء مانگا کریں جلد قبول ہوتی ہے
اھلِ بیت پر الله رب العزت حسنِ ظاہری و باطنی کی تکمیل فرماتا ہے
اِن کے دِلوں کا نور ان کے چہروں پر چمکتا ہے
وہاں جا کر دعاء کریں یا یہاں رہ کر دعاء کریں ان شاءاللہ قبول ہوگی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top