اسلامی_طرزِتربیت 121
قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے فرمایا
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا
پھر اس نے تم پر غم کے بعد چین کی نیند اتاری
علماء کرام نے فرمایا نیند تبھی آتی ہے جب بندہ امن میں ہو تو اللہ رب العزت نے صحابہ کرام کو اتنا امن دیا کہ وہ حالتِ جنگ میں سونے لگے
ایسی نیند کہ چین آگیا , سکون و قرار آگیا
جب آپ کو غم ستائے تو نیند نہیں آتی مگر کوشش کر کے سو جائیں تو نیند کائنات کی ان اشیاء میں سے جو دل کے زخم بھرتی ہے
نیند اللہ رب العزت کی نعمت ہے یہ نہ صرف تھکاوٹ دور کرتی ہے بلکہ بے چینی بھی دور کرتی ہے
اور پھر رات کا گزرنا زخم مدھم کرتا ہے
آپ کو پریشانی ہو تو رات میں جلد سو جایا کریں رنج و الم مٹتے جائیں گے
••• راتوں کی بیداری غموں کو بیدار کرتی ہے •••
لہذا کسی بھی غم میں رات دیر تک بیدار رہیں گے تو آپ غم کبھی کم نہیں ہوں گے
عشاء کی نماز پڑھتے ہی سو جائیں
وقت , نیند , رات یہ تین چیزیں غم مٹاتی ہیں اور الم کی اذیت کم کرتی ہیں
وقت گزرتا ہے تو زخم بھرتا ہے
نیند بر وقت اور بھرپور لی جائے تو اذیت ناک یادیں مٹتی ہیں
راتیں گزرتی ہیں تو غموں پر گرد و غبار پڑنا شروع ہو جاتا ہے
چند دن ایسے گزاریں تو بندے کو صبر پھر قرار آنا شروع ہو جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
