ذاتی_مطالعہ 6
ابو داؤد شریف کی حدیث پاک ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنھا کو فرمایا
تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جو تم دل پر چھا جانے والے غم کے وقت پڑھو
الله الله رَبِّى لا اُشْرِكْ به شيئا
کیسی پیاری تسلی ہے جو بندہ خود کو دیتا ہے
کہ میرا رب تو اللہ ہی ہے جو بھی مشکل آ جائے میں اس کا شریک نہیں بناؤں گا
آپ بھی یہ کلمات یاد کر لیں اور مشکل اوقات میں پڑھا کریں
غم میں خود کو تسلی دیا کریں کہ میں سچے رب کا بندہ ہوں میں مالکِ کائنات کا بندہ ہوں میں خالقِ کائنات کا بندہ ہوں تو غم کیوں ؟
وہ چاہے تو لمحوں میں مشکلات کے پہاڑ ہوا بنا کے اڑا دے تو اگر اس نے تکلیف دی تو اس کی حکمت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
