ذاتی_مطالعہ 35
امام حسن بصری نے فرمایا
إِنَّ أَكْثَرَ مَا يُرَى لِلْعَبْدِ فِي صَحِيفَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِمَّا يُسَرُّ بِهِ الْهَمُّ الْحُزْنُ
قیامت کے دن بندے کو اس کے نامہَ اعمال میں سے جو چیز سب سے زیادہ خوش کرے گی وہ دنیا میں غمگین ہونا ہے
{الھم والحزن لابن ابی الدنیا}
دنیا کا غم مذموم اور آخرت کا غم محمود ہے
پھر بھی مؤمن کو جو بھی غم ملے خواہ دنیاوی یا اخروی مومن کے فائدے کے لیئے ہوتا ہے
مگر دنیا میں دونوں کا اثر الگ الگ ہوتا ہے
دینی غم ارادہ پختہ کرتا ہمت بڑھاتا عقل مضبوط کرتا اور روح روشن کرتا ہے
جبکہ دنیا کا غم عقل کمزور کرتا ارادے توڑتا ` اور جسم و روح دونوں کو ضعیف کرتا ہے
یہی وجہ ہے قیامت میں کوئی بھی غم ہو مؤمن کو خوش کرے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
