علماء کے لیئے آزمائش نہ بنیں

قابلِ_تقلیدخواتین 15

°°° بِش٘ر حافی کی ہمشیرہ بنیں جریج کی عورت نہ بنیں °°°

سیدی سفیان ثوری سے قرآن کریم کی اس آیت کریمہ کی تفسیر پوچھی گئی

خُلِقَ الاِنسانُ ضعیفاً
انسان کو کمزور پیدا کیا گیا

یہاں کمزوری سے کیا مراد ہے؟
فرمایا
کوئی عورت کسی مرد کے پاس سے گزرتی ہے تو وہ اس عورت کی طرف نظر اٹھانے سے باز نہیں رہ سکتا اور نہ اس سے نفع اٹھا سکتا ہے
❗حلیۃ الاولیاء ❗
وجہ اس کی یہ ہے کہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کیساتھ سرایت کر کے بیٹھا ہے
محض عورت کی جھلک کا گمان ہو یا عورت کے آنے کا وھم ہو تو مرد کو پیچھے مڑ کر دیکھنے پر مجبور کر دیتا ہے
مرد عورت کے معاملے میں اتنا کمزور ہے کہ بلا اختیار جھانک کر دیکھنا شروع کر دیتا ہے

پھر آپ تصور کریں جہاں عورت خود ہی اپنے ہونے کا احساس دلائے وہاں مرد بیچارہ کیا کرے؟

کچھ خواتین جریج عابد پر الزام دھرنے والی فاحشہ عورت کا سا کام کرتی ہیں
یعنی خود آگ بھڑکا کر مائل کرنا پھر مریم جیسی عفیفہ بن جانا
مثلاً سوشل میڈیا پر عالم و مفتی کا نمبر مل جائے تو بہانے بہانے سے میسج اور اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہیں پھر سفیان ثوری کی تفسیر کے مطابق اور قرآن کریم کے بیان کے مطابق مفتی صاحب کمزوری دکھا کر کچھ کہ بیٹھیں تو الزام عالمِ دین پر لگا دیا جاتا ہے
بعض اوقات مفتی سائلہ سے نام پوچھتا ہے
اور پوچھنا بھی چاہئے جواب میں فضول نخرے نہ دکھائیں جواب لیں اور چلتی بنیں
جیسا کہ روایت میں ہے
سیدی بشر حافی کی ہمشیرہ امام احمد کے پاس سوال کرنے آئیں کہ ہم دھاگہ بناتی ہیں خلیفہ کی سواری گزرتی ہے اس قافلے کی شمعیں روشن ہوتی ہیں
کیا ہم اس روشنی میں دھاگہ بُن سکتی ہیں؟
امام احمد نے پوچھا

آپ کون ہیں؟

جواب دیا بشر حافی کی بہن ہوں

امام احمد رو پڑے اور فرمانے لگے آپ کے گھر سے تقوی عام ہوتا ہے لہذا آپ اس روشنی میں دھاگہ نہ بُنا کریں
❗البدایہ والنہایہ ❗
یہاں امام احمد نے سائلہ کا سوال سن کر نام جانا پھر جواب ارشاد کیا
مسلمان عورت کا کام بشر حافی کی ہمشیرہ جیسا ہونا چاہیئے نہ کہ جریج عابد کی عورت جیسا جو بنی اسرائیل کے عابد کو بہکانے میں کامیاب نہ ہوسکی تو زنا کر کے بچہ پیدا کیا اور اس بچے کی نسبت جریج کی طرف کر دی پھر قدرتِ خدا سے وہ ایک دو دن کا بچہ جریج کے کہنے پر بول اٹھا میرا باپ جریج نہیں فلاں چرواہا ہے
مرد کمزور طبعیت ہے تو عورت اپنے ہونے کا احساس نہ دلائے اور فتنہ نہ پھیلائے
آپ کا کام ہی نہیں بنتا فضول سوال و جواب کرنا
حتی الامکان کسی عالمہ سے سوال کریں ممکن نہ ہو تو ذی رحم کے ذریعہ کسی عالم سے سوال کریں یہ بھی ممکن نہ ہو تو کسی عالم سے دو ٹوک سوال کریں
کمزور طبعیت کو فتح کر لینا آپ کا شیطانی ہنر ہے
حدیث پاک میں ہے

المرأة تقبل في صورة شيطان وتدبر في صورة شيطان
عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے اور شیطان کی صورت میں پلٹ جاتی ہے
❗مسلم ❗
یعنی نامحرم کی طرف اس کا آنا شیطانی اور جب واپس پلٹے تو شیطانی خیالات دماغ میں بیج کی طرح بو جاتی ہے
قرآن کریم انسان کی کمزوری کا بیان کیا عورت کو بخوبی اس کا اندازہ ہوتا ہے کہ مرد کتنی جلدی پھسلتا ہے
پھر مرد عالم کو بھڑکا کر بہکا مائل کرنا اور پھر خود کو بری الذمہ سمجھنا شیطانیت ہے
عورت جسامت میں کمزور مگر مرد عورت کے معاملے میں کمزور ہے لہذا فتنہ نہ بنیں!
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top