ذاتی_مطالعہ 64
امام قرطبی نے الجامع لاحکام القرآن المعروف تفسیر قرطبی میں علماء کا فرمان نقل کیا
من برکة العلم أن يضاف القول إلىٰ قائله
علم کی برکت میں سے ہے کہ قول کی نسبت اس کے قائل کی طرف کی جائے.
❗تفسیر قرطبی جلد 1 صفحہ 29 ❗
برکت یعنی علم میں اضافے کا سبب اور علم کی خیر یہ ہے کہ قائل معلوم ہو تو قول , نکات , قصے , کی نسبت اسی کی طرف کی جائے
اگر قائل معلوم نہ ہو تو یہ کہا جائے بعض علماء نے فرمایا نہ کہ اس علمی بات کو اپنی طرف منسوب کر لیا جائے
یاد رکھیں چور کبھی مالک نہیں بن سکتا
امام سیوطی نے نکات و اقوال چوری کرنے والوں کے رد میں مستقل ایک رسالہ تصنیف فرمایا ہے
الفارق بین المصنف و السارق
مصنف اور چور کے درمیان فرق کرنے والے اصول
آج کل چور نام کاٹ کر اپنا نام لکھ دیتے ہیں یا نام حذف کر دیتے ہیں
اور اپنا نام بھی نہیں لکھتے
میری اکثر تحاریر سے نام حذف کرتے ہیں
دونوں صورتوں میں علم کی برکات سے محرومی ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
