علم کا تقاضا: عاجزی

لطائفِ_علمیہ 198

علماء کے فضائل بیان کرتے ہوئے یہ بھی ذہن میں رہے کہ کہیں در پردہ خود کے فضائل تو بیان نہیں ہو رہے
بعض اوقات صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ بندہ در پردہ اپنی شان بیان کر رہا ہے

امام اھل سنت فرماتے ہیں
ایک لمحے کے لیئے کبھی خیال نہیں آیا کہ میں عالم ہوں
روایت میں ہے

من قال انا عالم فھو جاھل
جس نے کہا میں عالم ہوں وہ جاہل ہے
نکتے کی بات یہ ہے کہ
جب بندہ علم کے میدان میں قدم رکھتا ہے تو وہ دیکھتا ہے اس کے سامنے تا حد نگاہ علمی میدان ہے تو بندہ اپنی کم علمی بلکہ جہالت کا اقرار کر لیتا ہے
علم کے سمندر کنارے کھڑا ہو تو ٹھاٹھیں مارتے سمندر کو دیکھ کر اپنی جہالت کا اقرار کرنا پڑتا ہے کہ معلوم نہیں سمندر میں کیا کیا چھپا ہوا ہے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top