ذاتی_مطالعہ 42
سیدی عمرو بن العاص نے فرمایا
استراح من لَا عقل لَهُ
جسے عقل نہ ہو وہ راحت میں ہے
{جمھرۃ الامثال لابی ھلال العسکری}
پنجابی میں کہتے ہیں
عقل نئی تے موجاں ای موجاں
احمق نہ کچھ بولنے سے پہلے سوچتا ہے نہ کچھ کرنے سے پہلے سوچتا ہے
نہ بولنے پر شرمندہ ہوتا ہے نہ غلط کرنے کے بعد غلطی مانتا ہے
اسی وجہ سے وہ موج میں ہوتا ہے
دنیا دار احمق ہیں مال جمع کرنے کے چکر میں آخرت کی کوئی پریشانی نہیں
اور دین دار ہر لمحے ایمان کی سلامتی کے لیئے کوشاں رہتے اور ایمان چھن جانے کے خوف سے پریشان رہتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
