اسلامیطرزِتربیت 30
مُت ولا تطلب معاشاً من لئيم
مر جاؤ مگر کسی کمینے سے معاش طلب نہ کرو
معاش سے مراد مال و دولت مقام و منصب ہے
معزز انسان ذلت کسی صورت قبول نہیں کرتا موت بھی عزت والی چنتا ہے
مولا علی کا فرمان ہے
اطلبوا الحوائج بعزة الأنفس فإن الأمور تجري بالمقادير`
عزتِ نفس کے ساتھ حاجتیں طلب کرو کیونکہ کام تقدیر کے مطابق ہوتے ہیں
یعنی کوئی حاجت در پیش ہو تو اپنی عزتِ نفس کا خیال کرتے ہوئے کسی کے سامنے مدعا رکھیں
حد سے زیادہ عاجزی جو کہ ذلت کے درجے تک ہو نہ ظاہر کریں
کیونکہ تقدیر میں جو لکھا ہے وہی ہوگا
لہذا خوامخواہ اپنے آپ کو ذلیل کر کے حاجتیں پوری نہ کریں
اللہ رب العزت کو وہ بندہ ناپسند ہے جو اس کی بارگاہ کے سوا مخلوق کے آگے جھکے
اور جو الله المتکبر المتعال کی بارگاہ میں گڑگڑاتا نہیں وہ دنیا داروں کے آگے ذلیل و رسوا ہوتا ہے
اور مخلوق میں بھی جو معزز ہیں وہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی ان کے آگے عاجزی اختیار کرے جبکہ کمینے شخص کے سامنے عاجزی کریں تو وہ اور کمینگی کرتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
