عجیب خواب کی سچی تعبیر

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 40

سلطان العلماء عز الدین عبد السلام رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض گزار ہوا
میں نے آپ کو خواب میں یہ شعر گنگناتے ہوئے دیکھا ہے
وکنت کذی رجلین رجل صحیحة
ورجل رمى فيها الزمان فشلت

امام عز الدین کچھ دیر خاموش ہوگئے پھر فرمانے لگے
میں 83 سال زندہ رہوں گا
کیونکہ یہ شعر کثیر عزۃ شاعر کا ہے
میں نے غور کیا تو ° مجھے اس کے اور میرے درمیان کوئی نسبت نہیں ملی °
تو میں کیوں اس شعر پڑھ رہا تھا
میں سنی و شیعہ
میں لمبے قد کا وہ ٹھگنے قد والا
وہ شاعر جبکہ میں شاعر نہیں
میں سلمی وہ خزاعی
میں شامی وہ حجازی
تو میرے اور اس کے درمیان سوائے ہم عمر ہونے کے کوئی نسبت باقی نہیں بچی
اس کی عمر 83 سال تھی تو میری بھی 83 سال ہوگی
اور پھر حقیقت میں ایسے ہی ہوا سلطان العلماء عز الدین عبد السلام کی عمر شریف بھی 83 سال تک پہنچی
(ثمرات الاوراق)

خوابوں کی تعبیر مشکل ترین فن ہے اس میں خواب دیکھنے والے کے نام و اعمالِ خیر و بد کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے
°°° خوابوں کی تعبیر وہ بتائے جسے قرآن و حدیث کے محاورات اور اپنی زبان کے محاورات و ضرب الامثال کا کافی و شافی علم ہو °°°
کیونکہ خواب میں مثال دکھائی جاتی ہیں جس سے تعبیر ماخوذ ہوتی ہے
خواب کی تعبیر بتانے کا علم نبوی علم ہے
ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ خواب کی تعبیر کتنے عرصے میں ظاہر ہوتی ہے
کہنے لگے
خواب کی تعبیر ظاہر ہونے میں چالیس سال بھی لگ جاتے ہیں
سیدنا یوسف علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے خواب دیکھا تو اس کی تعبیر چالیس سال بعد ظاہر ہوئی

طلباءِ علمِ دین کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ طب اور علمِ تعبیر پر مہارت بھی ہونی چاہئے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top