عالمِ اسلام کا پاکیزہ نسخہ

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 67

اللہ اللہ
دنیائے اسلام کی سیرت نبوی پر مشہور ترین کتاب الشفاء شریف کا ایسا نادر نسخہ کہ آپ کا دل خوش ہو جائے
{1} یہ نسخہ شفاء شریف کے مصنف قاضی عیاض مالکی رحمة الله عليه کے ہاتھوں سے لکھا ہوا ہے

{2} اس پر عالمِ بیداری میں حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہتر بار زیارت کرنے والے علامہ سیوطی نے بھی حاشیہ لگایا ہوا ہے

{3} اس پر امامین جلالَین یعنی سیوطی و محلی دونوں کا حاشیہ اپنے قلم سے لکھا ہوا ہے

{4} اس پر احناف کی شان علامہ بدر الدین عینی نے اپنے مبارک قلم سے حاشیہ لگایا ہوا ھے
علامہ عینی جن کو امام اھل سنت خود امیر المومنین فی الحدیث ابن حجر عسقلانی سے مقدم کرتے تھے بوجہ ابحاثِ بول مبارکہ کی طہارت کے

{5} اس پر صاحبِ فن ابن نُجیم مصری جو کہ ائمہ احناف میں سے ہیں ان کے قلم مبارک سے حاشیہ لگا ہوا ہے

{6} اس پر ابن غرس حنفی اصولی کہ فقہ کے امام ہیں ان کے قلم سے حاشیہ لگا ہوا ہے

چھ اکابرِ امت کی اقلام سے ایک ہی صفحے پر نور بکھیرتا علم
کیا ہی شان ھے
شاید آپ کو ایسی جامعیت کہیں اور مل سکے
یہ مخطوطہ تہران دانشکاہ میں موجود ھے

شفاء شریف کا درس بیماریوں کو دور کرتا ھے
جس گھر میں شفاء شریف ہو وہاں طاعون اور جنات کا اثر نہیں ہوگا

روز شفاء شریف کے چند اوراق پڑھنے سے ان شاءاللہ عشق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں اضافہ ہوگا
👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ھے اور آپ اسکے جوابدہ ہوں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top