عالم والوں کے کمالات

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 131

امام مالک کے شاگرد شیخ الاسلام اللقانی کا وصال ہوگیا تو ان کو کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا
الله رب العزت نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا
کہنے لگے
فرشتوں نے مجھے سوالات کے لیئے بٹھایا
اتنے میں امام مالک تشریف لائے اور فرمایا

مثل هذا يحتاج إلى سؤال في إيمانه بالله ورسوله تنحيا عنه فتنحيا عني
اس جیسے بھی الله جل جلالہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کے متعلق سوال سوال کے محتاج ہیں ؟
آپ دونوں اِس سے دور ہو جائیں تو وہ فرشتے مجھ سے دور ہو گئے
❗ طبقات الحفصیکی ج ١ ص ٧٨١ ❗
ایک محدث کا انتقال ہوا
فرشتے آئے سوال کیا
تیرا رب کون ہے ؟
کہنے لگے
چالیس سال تک ان کے جواب میں لوگوں کو بتاتا رہا ہوں
اب آپ مجھ سے بھی پوچھیں گے کہ میرا رب کون ہے ؟
فرشتے یہ سن کر چلے گئے ؟
جب حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کے سوال جواب اور فرشتوں کے متعلق خبر ارشاد فرمائی تو سیدی عمر فاروق اعظم نے عرض کیا
یا رسول اللہ کیا اس وقت ہماری عقل سلامت ہوگی
فرمایا اس وقت تمہاری عقل سلامت ہوگی
تو عمر فاروق نے عرض کیا
تب تو میں ان فرشتوں کو کافی ہو جاؤں گا
قبر میں فرشتوں کے سوال حق ہیں اور ان کے جواب مؤمن اپنے ایمان کی طاقت کے حساب سے دیں گے
امام مالک کے واقعہ سے معلوم ہوا جب پیر کامل ہوتا ہے تو قبر میں فرشتوں کے سوال کے جواب عطاء بھی فرماتا ہے اور اُس سخت وقت سے بچاتا بھی ہے
علم والوں کی عقل مضبوط ہوتی ہے نہ صرف دنیا میں بلکہ قبر میں بھی مضبوط ہوتی ہے اسی وجہ سے سیدی عمر فاروق اعظم نے فرمایا میں فرشتوں کو کافی ہو جاؤں گا اور محدث نے جواباً فرمایا کہ مجھ سے سوال کر رہے ہیں جبکہ میں تو چالیس سال تک یہ جواب سکھاتا رہا ہوں
لہذا علمِ دین حاصل کریں
علمِ دین سے وابستہ رہیں
علماء کرام کی صحبت میں بیٹھیں
مرشدِ کامل اختیار کریں
ان میں سے ہر کام قبر میں آسانی دے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top