صفیں تیار ہو رہی ہیں سپاہی منتخب ہو رہے ہیں

حوادثِ_آخری_زماں 26

مرد تو یہ ہیں
مومن تو یہ ہیں
کئی ویڈیو بار بار نظروں سے گزری کہ یہودی بیت المقدس کے سامنے کسی چھت پر اپنی عبادت کر رہے ہیں
یہ تصویر کا ایک رخ تھا
اور اب یہ تصویر کا دوسرا رخ ہے
اللہ کے شیر کسی چھت پر ان یہودیوں کے سامنے ہی کہیں مورچہ بند جم کر بیٹھے ہیں
اور باز کی طرح جھپٹنے کو تیار ہیں کہ آؤ ذرا میدان میں
یاد رکھیں گھمسان کا رن پڑنے کو ہے
ایک فیصلہ کن تباہ کن جنگ ہونے کو ہے
ایک تاریخ رقم ہونے کو ہے
ایک پیشنگوئی پوری ہونے کو ہے
آخری زمانے کی آخری علامتیں ظاہر ہونے کو ہیں
جنت و جہنم کا بازار سجنے کو ہے
ایمان والے یا تو جسمانی طور پر بیت المقدس پہنچ جائیں گے یا ان کے دل کم از کم وہاں پہنچ جائیں گے
جب یہ جنگ ہوگی پھر جو سیاسی مصلحت کا شکار ہوگا وہ حقیقی منافق ہوگا
دو صفیں ہوں گی ایک ایمان کی اور دوسری کفر کی
آئیں بائیں چوں کہ چنانچہ کہ اگر مگر والی کوئی صف نہیں ہوگی
جو آج سیاسی بناء پر اور بزدلی کی بناء بیت المقدس پر چپ ہیں ان کی نسلیں دجال کی ساتھی ہوں گی
اور جن کے دل آج بیت المقدس کے لیئے تڑپ جاتے ہیں ان کی نسلیں امام مہدی کے ساتھ ہوں گی
صفیں بن رہی ہیں سپاہیوں کا انتخاب ہو رہا ہے شہیدوں کی فہرست تیار ہو رہی ہے
اسلام کے وفا دار و غدار چھانٹے جا رہے ہیں
آپ خود پر غور کریں کہاں کھڑے ہیں؟
آپ کس صف میں کھڑے ہیں؟

صفیں بن رہی ہیں, حد بندیاں ہو رہی ہیں, حق و باطل کے نقوش واضح سے واضح تر ہوتے جا رہے ہیں

اب آپ کو تعین کرنا ہے کہ آپ کس صف میں کھڑے ہیں, عملی قیام کس کے ساتھ ہے یا قلبی قیام کس کے ساتھ ہے؟

طویل عرصے سے ترکی و اردگان کو ہیرو سمجھتے رہے مگر وہ بھی نہ صرف خاموش تماشائی بلکہ شام و فلسطین کے بے قصور مسلمانوں کے قاتل اور قاتلین کے ساتھ کھڑے ہیں ❗
پھر ہم نے افغانستان کے مولویوں میں خلافت کی جھلک دیکھی مگر اب صاف نظر آرہا ہے وہ قومیت کے بت تلے دبے پڑے ہیں
کچھ دن پہلے غزہ میں گرنے والے بمب کا ٹکڑا دیکھا جس پر ترکی کی مہر تھی
ادھر افغانستان کے مولوی چائنہ سے پیار کی جھپیاں ڈال رہے ان کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں چائنہ کا مسلمانوں پر ظلم اسرائیل و امریکہ سے کئی زیادہ ہے
اگر آپ کو یقین نہیں آتا گوگل سرچ کر لیں ❗
اب مسلمانوں میں سے بچا کچھا دردِ مسلم ختم کیا جا رہا ہے کہ فلسطین پر ظلم کے پہاڑ دیکھ کر بھی گوگل سرچ میں یوٹیوب ٹرینڈ میں فلمی گانے ڈرامے اور میچ ہیں
برائی اور بے حیائی کی اتنی تشہیر کی جاتی ہے کہ مظلوم و مظلومیت بہت نیچے دب جاتی ہے
اگر آپ کا جسم آپ کا پیسہ وقت مظلوم مسلمانوں کے ساتھ نہیں تو کم از کم اپنا دل تو ان کے ساتھ رکھیں
ورنہ محشر میں آپ کا حشر یہودیوں عیسائیوں چائنیز کے ساتھ ہوگا
مگر ایک اہم نکتہ یاد رکھیں
یہ دردِ مسلم تب آپ کو محسوس ہوگا جب آپ کسی بھی سیاسی پارٹی کے کارکن بن کر نہیں صرف مسلمان بن کر سوچیں گے ❗
یوتھیا , پٹواری, جیالا بن کر نہیں صرف مسلمان بن کر سوچیں آپ کس صف میں کھڑے ہیں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top