اسلامی_طرزِتربیت 85
فٹبال کے ایک میچ میں ریفری نے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو کے 100% درست گول کو منسوخ کر دیا رونالڈو غصے میں آگیا اور پھر اپنے بازو کی پٹی پھینک کر میدان سے باہر چلا گیا
نیچے موجود شخص نے وہ پٹی اٹھا لی اور اسے نیلامی میں پیش کیا تو اس کی بولی حیران کن طور پر 75,000 ڈالر کی لگی
کیونکہ رونالڈو فٹبال کی دنیا کا سب سے مشہور کھلاڑی ہے
اس شخص نے یہ رقم لی اور ایک 6 ماہ کے بچے کو عطیہ کر دی
^” اسے آپریشن کے لیئے پیسوں کی ضرورت تھی ان پیسوں سے بچے کی جان بچ گئی “^
غور کرنے کا مقام ہے کہ کسی کی شکست کسی دوسرے کی جیت کا سبب بن جاتی ہے
اسی طرح اگر آپ کی شکست کسی کی زندگی بچاتی ہے تو آپ کا جیتنا فضول ہے
آپ کی ہار کسی کو جینا سکھا سکتی ہے تو آپ کا جیتنا بے معنیٰ ہو کے رہ جاتا ہے
••• یہ حقیقت ہے جیت کے لیئے کسی کا ہارنا ضروری ہے مگر ایسی جیت جو کسی کی عزت و جان پر موقوف ہو اس سے ہزار درجہ اچھا ہار جانا ہے•••
نسیمِ صبح خوابیدہ گلوں سے کھیلتی ہوگی
کسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی
بقول شاعر
ہم سے اک بار بھی جیتا ہے نہ جیتے گا کوئی
وہ تو ہم جان کے کھا لیتے ہیں ماتیں اکثر
✍️ #سیدمہتاب_عالم
