شجرِ توحید

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 73

إنّ هذه الحياةُ أقصَرُ من شهقةٍ فلا تغرِس بها سوى بذورَ الحُبِّ

یہ زندگی بیہودہ آواز سے بھی چھوٹی ہے لہذا اس میں محبت کے بیج کے سوا کوئی اور بیج مت بو دینا
❗ الرُّوميّ ❗
یعنی زندگی غموم و ھموم و آلام و احزان سے بھرپور ہے عقلمند اس میں نفرتوں کے بیج نہیں بوئے گا
محبتوں کے بیج بوئے گا تاکہ غموں کہ دھوپ میں راحت کا باغ دیکھے نہ کہ غموں کے بیچ مزید نفرت کے درخت اگا کر خود بھی اور ارد گرد کو بھی پریشان کر دے
اور عقلمند ترین محبتِ الٰہی کا بیج بوتا ہے
جو ایسا تناور درخت بن جاتی ہے جس کے نیچے چھاؤں اور ٹہنیوں پر توحید کے گیت گاتے بلبل اڑتے پھرتے ہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top