المزاح_و_الظرافت 8
ایک شخص امام اعمش کے پاس آیا اور پوچھا رات کیسی گزری؟
امام صاحب گھر گئے وہاں سے تکیہ لائے اسے بچھایا اور سیدھے لیٹ گئے
پھر کہنے لگے
یوں گزری
لوگ بھی صرف چسکے کے لیئے ایسے سوال کرتے ہیں
ایک بذرگ نے کسی سے پوچھا سنائیں کیا حال ہے؟
وہ اپنے فقر و فاقہ کا رونا دھونا کرنے لگا
بزرگ گھر گئے جو مال اسباب تھا جمع کیا اسے دے دیا کہ جاؤ اپنے حالات ٹھیک کرو
پھر کہنے لگے
آئندہ میں کسی سے حالات نہیں پوچھوں گا
کیونکہ جب پوچھا اور اگلا غربت بتائے اور آپ اس کا کچھ حل نہ کر سکو تو پوچھنے کا فائدہ کیا ہوا؟
لہذا برے حالات میں مدد کرنے کی نیت سے پوچھیں ورنہ نہ پوچھیں
اور پھر بزرگ کی طرح لینے کے دینے پڑ جائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
