سلطان جس کی نماز کبھی قضاء نہیں ہوئی

تاریخِ_اسلامی 79

وہ سلطان یہ شیطان

سلطان بایزید ثانی نے جامع مسجد بایزید تعمیر کروائی اور پہلی نماز پڑھنے کے لیئے علماء و فقہاء و امراءِ سلطنت کو مدعو کیا
اذان کے بعد اقامت ہوئی سلطان نے اعلان کیا اس مسجد میں پہلی نماز وہ پڑھائے گا جس کی زندگی بھر ایک بھی نماز قضاء نہ ہوئی ہو
سینکڑوں نیک لوگوں کی موجودگی کے باوجود کوئی آگے نہ بڑھ سکا
پھر دنیا حیران رہ گئی جب سلطان بایزید ثانی خود آگے بڑھے اور جماعت کروائی
روائع من التاریخ العثمانی
یعنی صرف سلطان ایسی شخصیت تھی جن کی بلوغت سے اب تک کوئی نماز قضاء نہیں ہوئی تھی
ایسے بے مثال سلطان تھے
یہی وجہ تھی سلطنت عثمانیہ مسلمانوں کے لیئے بہت برکت و رحمت والی تھی
اس کے اکثر سلاطین متقی پرہیز گار تھے
علماء کے قدر دان اسلام سے محبت کرنے والے فقہاء سے مشورہ کرنے والے تھے
بانی سلطنت عثمان اول نے وقتِ وفات سلطان اورحان خان غازی کو وصیت فرمائی تھی کہ
علماء کے مشورے کے بغیر کچھ کام نہ کرنا
یورپ کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے کہ عثمانی سلاطین قاتل تھے اپنے بھائیوں کو مارتے تھے
تاریخ پر اعتبار نہ کریں ان کی دین سے وفاء داری سے ان کو پرکھیں
ایک وہ حکمران تھے جن کی برکت سے سلطنت عثمانیہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئی
وہ وہ تھے جن کی نمازیں قضاء نہ ہوتی تھیں اور علماء کے بغیر وہ ایک قدم نہ چلتے تھے
اور ایک ہمارے حکمران ہیں جن نماز کبھی ادا ہوتی ہی نہیں اور علماء کے مخالفت میں ہر کام کرتے ہیں
اسی وجہ نحوست و بے برکتی میں ملک ناک تک ڈوبا ہوا ہے
وہ سلطان تھے اور یہ شیطان ہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top