سفر ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیئے کتنا مفید ہے

عجائباتِ_عالم 27

°°° عجیب آنکھوں والے لوگ °°°

انڈونیشیا کے ایک قبیلے کے اکثر افراد کی ایک آنکھ نیلی اور ایک سیاہ ہوتی ہے
اور یہ قبیلہ جنگلوں میں آباد ہے
2020 میں پہلی بار ان کی تصاویر بنائی جانا ممکن ہوئی تھیں
سبحان اللہ العظیم
ویسے تو 42000 میں سے ایک انسان کی آنکھوں کا رنگ مختلف ہوتا ہے مگر اس قبیلے کے اکثر لوگوں کی آنکھوں کا رنگ الگ الگ ہے
ایسے افراد کی سماعت میں بھی کچھ مسئلہ ہو سکتا ہے
یہی نیلی آنکھ اگر سفید رنگت والے کی ہو تو حسن بڑھتا ہے اور اگر سیاہ رنگت والے کی ہو تو خوف آتا ہے
اور جب ایک سیاہ اور ایک نیلی ہو تو خوف الگ ہی قسم کا ہوتا ہے
معلوم ہوا حسن و جمال غیر محل میں ہو ہیبت ناک بن جاتا ہے
مثلاً تپتے صحراء میں حسین و جمیل عورت نظر آئے تو خوف آئے گا کہ جنیہ ہے
اور ظلم کی یہی تعریف ہے
وضع الشئ فی غیر محلہ
غیرِ محل میں کسی شے کا رکھنا ظلم ہے
الغرض ہر شے پر شے مناسب نہیں لگتی
بہرحال
انسانوں کے اجسام و اعضاء میں فرق ان کی مٹی و آب و ہوا کی وجہ سے ہوتا ہے
رنگت,قد,بالوں کا منفرد ہونا,جسامت کا الگ ہونا, زمین کے مختلف حصوں پر آباد لوگوں کے الگ الگ نشانات ہیں
اسی طرح قوتِ حافظہ و حاضر دماغی کا تعلق بھی زمین کی وجہ سے ہوتا ہے
ایسے ہی علوم و فنون میں منفرد ہونا بھی زمینی مٹی اور پانی کی وجہ سے ہوتا ہے
اسی وجہ سے علماء نے فرمایا
العلم بالسفر کہ علم سفر سے آتا ہے
کیونکہ سفر میں مختلف مٹیوں, ہواؤں,پانیوں, سے گزرا جاتا ہے اور یہ گزر ذہن و عقل کو قوت بخشتا ہے
سفر سے نہ صرف ذہنی نشو و نما ہوتی ہے بلکہ جسمانی بیماریاں بھی دور ہوتی ہیں
جیساکہ مسند احمد کی حدیث پاک میں
سافروا تصحوا
سفر کرو تندرست ہو جاؤ گے
سفر سے صحت کا حصول بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے
الغرض سفر ذہنی و جسمانی نشوونما کا سبب ہوتا ہے
علم میں پختگی اور تجربات میں تیقن اسفار کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں
یہی وجہ ہے علماء و صوفیاء ہمشیہ وطن سے سفر کرنے کی ترغیبات دیتے آئے ہیں
علماء و فقہاء میں میری معلومات میں سوا امام اہل سنت اور عبد القاہر جرجانی کے کوئی ایسا نہیں ملا جس نے حصولِ علم کی غرض سے سفر نہ کیا ہو
مزید بھی ہو سکتے ہیں مگر بہت کم
سفر کریں علوم پر پختگی حاصل ہوگی
عجائب المخلوقات میں قزوینی نے کہا
زمین کے مختلف حصوں کی وجہ سے انسانوں کی طبعیت میں فرق پڑتا ہے
کہا جاتا ہے کہ ہر اٹھارہ کلو میٹر کے بعد زبان بدل جاتی ہے
میرا ذاتی تجربہ بھی ہے جب سفر کریں تو ایک خاص فاصلہ طے کرنے کے بعد دل و دماغ میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے
سفر کریں تاکہ عجائباتِ قدرت دیکھ کر ایمان مضبوط ہو
علم بڑھے اور صالحین کی صحبت نصیب ہو

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top