سب سے سچا کلمہ

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 6

الصَادِقُ يَصِلُ سَوَاءٌ كَانَ شَخصًا أو شُعُورًا أو كَلِمَةً

سچا منزل تک پہنچ ہی جاتا ہے
سچا خواہ انسان ہو شعور ہو یا کلمہ ہو
❗التبریزی ❗
سچ , سچائی اور سچے میں خاص قسم کی تاثیر ہوتی ہے جو بھیڑ میں بھی واضح نظر آتی ہے
سچ ایسا نور ہے جو سیاہ رات میں چاند کی طرح چمکتا ہے ایسا پھول ہے کو گلستاں میں مہکتا ہے
جھوٹ اور مکر و حیلے سازی ایسی بدبو ہے جو بولنے والے کے چہرے پر بھی صاف نظر آتی ہے
سب سے سچا کلمہ
لا الہ الا اللہ
ہے
اس سچائی کا کثرت سے اقرار و شہادت چہرے پر نور دل میں سرور لاتا ہے
یہ سچا کلمہ شیطان کی کمر توڑ دیتا ہے
جسے گناہوں سے جان چھڑانی ہو وہ یہ مبارک کلمہ کثرت سے پڑھے
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top