آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 5
تفسیر ثعلبی اور در منثور میں ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مولا علی کو فرمایا
اے علی یوں دعاء کیا کرو
اجعل لی فی صدور المومنین مودۃ
اے رب مومنوں کے دلوں میں میری محبت رکھ دے
تب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی
سیجعل لھم الرحمن ودا
کہ عنقریب رحمن ان کی محبت رکھ دے گا
یہی وجہ ہے مومن مولا علی سے بے لوث چونکہ چانچہ اگر مگر سے ہٹ کر محبت کرتا ہے
اور منافق ہر منقبتِ علی میں کسی اور کو شریک کرنے کی کوشش کرتا ہے
اور حسد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مقام مولا علی کو کیوں دیا ہے
تفسیر ابن ابی حاتم اور تفسیر در منثور میں اور طبرانی معجم کبیر میں فرماتے ہیں کہ آیت کریمہ
ام یحسدون الناس علی ما اتاھم اللہ من فضلہ
یا لوگ اس بات پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ ربّ العزت نے ان کو اپنے فضل سے عطاء فرمایا ہے
امام جعفر صادق فرماتے ہیں یہاں جن سے حسد کیا جاتا ہے اس سے مراد ہم لوگ ہیں یعنی آل رسول
دوسری روایت میں سیدنا ابن عباس فرماتے ہیں کہ یہ آیت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مولا علی کی شان میں نازل ہوئی ہے
یعنی یہود حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نبوۃ پر حسد کرتے ہیں
اور بعض مسلمان مولا علی کی شان پر حسد ان کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قربت پر حسد کرتے ہیں
آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حسد ہی تو ہے کہ
امام اھل سنت ابو الحسن اشعری نے مقالات الاسلامیین میں
اھل بیت کے ستائیس اکابر ائمہ شمار کیئے ہیں جن کو ایک کے بعد ایک شہید کیا گیا ہے
لوگوں کو آل رسول اولاد علی سے حسد امام حسن کو زہر دیکر امام حسین کو شہید کر کے بھی ختم نہ ہوا
بلکہ اان کے بعد یہ سلسہ کافی عرصہ چلتا رہا ہے
ہم صرف امام حسن و حسین کی شہادت کو جانتے ہیں
اور ابھی تک یہ حسد کا سلسہ چلتا آرہا ہے اور بارہا میں نے اپنے ساتھ ایسا معاملہ ہوتے دیکھا ہے
ہم کہ سکتے ہیں کہ تاریخ انسانیت کا سب سے مظلوم اور حسد کیا گیا خاندان صرف خاندانِ علی ہے
اللہ ہی کی بارگاہ میں التجاء ہے
شاید محسود ہونا سادات کی آزمائش ہے اور ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
