ذاتی_مطالعہ 137
فیض القدیر جلد 5 صفحہ 399 پر ہے
ایک دانا حکیم (ابو عبد الرحمن الاصم) نے کسی (ابو العتاھیہ) سے پوچھا اللہ کے نزدیک کونسی مخلوق سب سے زیادہ بے وقعت ہے؟
جواب دیا
دنیا
کیونکہ اللہ رب العزت کے نذدیک مچھر کے پر سے بھی زیادہ بے وقعت ہے
ابو عبد الرحمن الاصم نے فرمایا
جو اس مچھر کے پر کو بڑا سمجھے یعنی اہمت دے وہ اس مچھر کے پر سے زیادہ اللہ کی بارگاہ میں ذلیل ہے
لوگ اس مچھر کے پر سے بھی زیادہ ذلیل شے کے لیئے رشتے توڑتے دل توڑتے تعلق توڑتے ہیں اور آخر کار ہاتھ کیا آتا ہے؟
مردار , جی ہاں مردار کیونکہ مولا علی کا فرمان ہے
الدنیا جیفۃ و طالبھا کلاب
دنیا ایک مردار ہے اس کے طالب کتے ہیں
لہذا
مردار جمع کرنے سے بہتر ہے ثواب جمع کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
