تصوف_وصوفیاء 38
°°° قبر پر اذان دینے کی حکمت °°°
شیخ الاسلام محمد بن سالم حفنی جامعہ ازھر کے آٹھویں شیخ ہیں
آپ والدہ کی طرف سے حسینی سید اور ولی کامل تھے
معقولات و منقولات کے امام تھے
ان کے دور میں کسی نیک آدمی نے خواب میں دیکھا
قیامت قائم ہے اور آواز آئی اے حفنی آگے بڑھ اور جنت میں داخل ہو جا
عرض کی یا رب میں بھی اور مجھ سے محبت کرنے والے بھی؟
کہا گیا ہاں تم اور تمہارے احباب سب جاؤ
خواب دیکھنے والے کہتے ہیں پھر میں نے دیکھا
°°° پل صراط کے شروع میں شیخ حفنی موجود ہیں اور دوسرے کنارے پر حضور سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم تشریف فرما ہیں شیخ حفنی اپنے مریدین و محبین کو پکڑتے ہیں اور حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دیتے ہیں °°°
بقول امام احمد رضا خان بریلوی
رضا پُل سے اب وجد کرتے گزریئے
کہ ہے ربِّ سَلِّم صدائے محمد
صلی اللّٰہ علیہ وسلم
{ ظاہر ہے جو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے ہوگیا وہ نجات پا گیا }
جب یہ خواب شیخ حفنی کو سنا گیا تو وہ رو پڑے
اور جب اس خواب کی خبر عارف باللہ امام مصطفی البکری لو دی گئی انہوں نے کہا
یا رب مین بھی شیخ حفنی سے محبت کرنے والا ہوں حالانکہ عارف باللہ مصطفیٰ البکری تو شیخ حفنی کے پیر و مرشد ہیں
علماء کرام نے فرمایا کہ بندے پیر ہونا لازمی ہے جو مشکل وقت میں اس کو سنبھال سکے ورنہ کم از کم اتنا تو کر سکے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر سکے
بعض روایات میں آیا کہ جب بندے کی روح نکل رہی ہوتی شیطان اس وقت مرنے والے کے ماں باپ یا کسی عزیز کی صورت میں آ کر کہتا ہے بیٹا ہم تجھ سے پہلے مرے ہیں تو ہمیں یہودی دین سچا ثابت ہوا ہے کبھی کہتے ہیں عیسائی دین سچا ہے
اگر انسان کا پیر کامل ہو تو وہ بھی آ جاتا ھے اور مرنے والے کو کہتا ہے ” بیٹا یہ شیطان ہے جو تمہارے ماں باپ کی صورت میں آیا ھے ” لہذا اس کی بات پر توجہ نہ دو اور کلمہ پڑھو
اسی طرح جب بندہ قبر میں جاتا ھے اور فرشتے سوال کرتے ہیں
من ربک؟
تیرا رب کون ہے؟
تو شیطان حسین صورت اختیار کر کے اپنی طرف اشارہ کرتا ھے کہ کہو یہ میرا رب ہے
اگر بندے کا پیر کامل ہو تو وہ بھی جلوہ گر ہوتا ھے اور کہتا ھے اے بیٹے کہو
ربی اللہ
میرا رب تو اللہ ھے
تو شیطان بھاگ جاتا ھے
قبر پر اذان دینے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ شیطان اذان کی آواز سن کر کئی میل دور بھاگ جاتا ھے اور منکر نکیر کے سوالات کے جوابات میں بندے کو گمراہ نہیں کر پاتا
لہذا پیر کامل ہونا چاہئے اور لازمی ہونا چاہیئے
پیر کامل ہوگا تو وقتِ نزع ایمان کا محافظ ہوگا قبر میں جوابات دینے پر معاون ہوگا
اور اگر سنی صحیح العقیدہ پیر ناقص بھی ہوا تو کم از کم اپنے کامل پیر کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے تو کرنے والا ہوگا!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
