طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 101
عربی مقولہ ہے
ارتفع لِتَرى لا لتُرى
بلندی چڑھ تاکہ تو دیکھ نہ کہ دیکھا جائے
نہایت معنی خیز اور زندگی پر لاگو کرنے والی بات ہے
بلندی پائیں کوشش کریں جد و جہد کریں زمانے سے لڑ جائیں فتح پائیں اور اپنا پَھریرا سب سے بلند جا لگائیں
اس نیت سے نہیں کہ لوگ آپ کو دیکھیں بلکہ اس نیت سے کہ بلندی پر جا کر آپ دنیا کو دیکھیں
اپنے ذہن کی سطح بلند کریں یعنی علم حاصل کریں خود کو بلند کریں کہ آپ لوگوں کو دیکھ سکیں نہ کہ لوگوں کو اپنا آپ دکھا سکیں
لوگوں کو اپنا آپ دکھا کر کیا تیر مار لیں گے ؟
اور دوسری طرف لوگوں کو دیکھ کر ان کے مزاج و ماحول سمجھ کر علم والے بن جائیں گے
انسان کی فضیلت علم سے ہے منصب و جاہ سے نہیں ہے
لہذا
ارتفع لِتَرى لا لتُرى
اوپر اٹھیں تاکہ آپ دیکھ سکیں نہ کہ اس لیئے کہ خود کو دکھا سکیں
جب آپ اوپر اٹھ کر دنیا کو دیکھیں گے تو یقین کریں مال کی کثرت آپ کو وحشت میں مبتلاء کرے گی
منصب آپ کو کاٹ کھانے آئے گا
شہرت وبالِ جان بن جائے گی
یہ تب ہوتا ہے جب بندہ دنیا دیکھنے اوپر اٹھتا ہے
دنیا کو دکھانے کے لیئے نہیں دیکھنے کے اوپر نہیں اٹھنا ہے
لہذا
ارتفع لِتَرى لا لتُرى
کتبِ سیر و تواریخ و تصوف و صوفیاء پڑھیں ذہنی معیار بلند ہوگا شخصیت بلند ہوگی فکر میں تفوق پیدا ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
