دوست کی خاطر داری

اسلامی_طرزِ_تربیت 238

محمد بن مناذر کہتے ہیں میں امام خلیل نحوی کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ میرے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا تو امام خلیل نے اپنا جوتا اتار دیا
میں نے کہا
یہ کیا کر رہے ہیں
فرمایا
أُوَاسِيكَ فِي الْحَفَاءِ
ننگے پیر ہونے میں آپ کی مواساۃ کر رہا ہوں
یعنی آپ کو تسلی دے رہا ہوں
خاطر داری کر رہا ہوں
❗ مکارم الاخلاق لابن ابی الدنیا ص ٩٤ ❗
أَبُوعَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَطَاءٍ الرُّوذْبَارِيُّ نے دوستی کے متعلق یہ اشعار گنگنائے
إِذَا أَنْتَ صَاحَبْتَ الرِّجَالَ فَكُنَّ فَتًى كَأَنَّكَ مَمْلُوكٌ لِكُلِّ رَفِيقِ
جب تم مَردوں کی مصاحبت اختیار کرو تو جواں مرد بنو گویا کہ تم اپنے ہر ساتھی کے غلام ہو

وَكُنْ مِثْلَ طَعْمِ الْمَاءِ عَذْبٌ وَبَارِدٌ عَلَى الْكَبِدِ الْحَرَّى لِكُلِّ صِدِّيقِ
اپنے ہر دوست کے لیئے جگر پر ٹھنڈے میٹھے پانی کی طرح ہو جاؤ
❗ الجامع لاخلاق الراوی للخطیب البغدادی ص ٢٤٣ ❗
مسور بن مخرمة سے پوچھا گیا آپ کے نذدیک سب سے بہترین ندیم { ہمنشین رات کے وقت بیٹھنے والا دوست} کونسا ہے ؟
جواب دیا
لم أجد نديمًا كالحائط إن بصقت في وجهه لم يغضب علي وإن أسررت إليه شيئًا لم يفشه عني
میں نے دیوار جیسا ندیم نہیں دیکھا کہ میں اس کے منہ پر تھوک دوں تو مجھ پر غصہ نہ کرے اور اگر اسے کوئی راز کی بات بتاؤں تو وہ راز ظاہر نہ کرے
❗ الصداقة و الصديق لابى حيان ص ٥٥ ❗
دوستی عنقاء ہے مطلب پرستی و مفاد عام ہے
لوگ دوستی کے صرف نام سے واقف ہیں جبکہ دوستی کی روح کے دشمن ہیں
نام دوستی کا کرتے ہیں مگر کرتے دشمنی ہیں
اعلان دوستی کا اور اخفاء دشمنی کا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top