عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 47
إن المرء مع من لا يفهمه سجين
جو کسی ایسے آدمی اُس کے ساتھ رہتا ہو جو اُسے نہ سمجھتا ہو وہ قیدی کی طرح ہے
❗ التبريزي ❗
یعنی جن دو لوگوں میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو , سوچ و فکر کی مماثلت نہ ہو ان کا ساتھ رہنا قید میں رہنے کی طرح ہے
میاں بیوی ہوں یا دو دوست یا پڑوسی رشتے دار یا ایک جگہ پر کام کرنے والے لوگ اگر ان کا باہم ذہن نہ ملتا ہو تو زندگی وبالِ جان بن جاتی ہے
لہذا جس کے ساتھ رہنا ہے حتی الامکان ذہن متحد رکھیں زندگی میں سکون رہے گا
مگر دو چیزیں ذہن میں رکھیں تو زندگی مخالف ذہن کے ساتھ بھی پر سکون گزر جائے
اول کہ دنیا فانی ہے , یہاں چند دن رہنا ہے , یہ ختم ہو جائیں گے
دوم کہ یہ میرے محبوب حقیقی کی مخلوق ہے اور محبوب کی ہر شے سے محبت کی جاتی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
