عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 74
السلام علي الضاحكين و في قلوبهم سنين بكاء
سلام ہو ان پر جو ہنستے ہیں اور سالوں سے ان کے دلوں میں آہ و فغاں ہے
❗الرومي ❗
یہ صفت الله رب العالمین کے خاص بندوں کی ہے کہ جلوت میں ہنستے اور خلوت میں روتے ہیں
دنیا کے کھلے رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ جتنا لطف آہ و بُکا میں ہے اُتنا ہنستے رہنے میں نہیں ہے
وہ مزہ دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یارب
میرے دونوں پہلوؤں میں دلِ بیقرار ہوتا
حضور جانِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صفت علماءِ سِیَر نے دائم الاحزان یعنی ہمیشہ غمزدہ رہنے والی ہستی بھی بیان کی ہے
غم دو طرح کے ہیں
دینی و دنیاوی
دنیاوی غم ظاہر و باطن کمزور کرتا ہے
ظاہری بدن کمزور اور دل و دماغ کو ضعیف کرتا ہے
جبکہ دینی غم ظاہری جسم تو کمزور کرتا ہے مگر دل مضبوط کرتا ہے ایمان پختہ کرتا ہے
لہذا دینی غم رکھیں دنیاوی غموں سے نجات کا سب سے بہتر طریقہ دینی و اخروی غم میں مبتلاء ہوجانا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
