دنیا کس کا گھر ہے

ذاتی_مطالعہ 131

سیدنا ابراھیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے صحائف میں ہے
اے لوگو دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہیں ہے
اس دنیا پر وہ خوش ہوتا ہے جو بے عقل ہوتا ہے
کتاب الزھد لابن ابی الدنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے

الدُّنْيَا دَارُ مَنْ لَا دَارَ لَهُ وَمَالُ مَنْ لَا مَالَ لَهُ وَلَهَا يَجْمَعُ مَنْ لَا عَقْلَ لَهُ
دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہیں اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہیں دنیا وہ جمع کرتا ہے جسے عقل نہیں
یعنی جو دنیا کو گھر بنائے گا آخرت کے ابدی گھر سے محروم ہوگا جو دنیا میں مال جمع کرے گا آخرت کے ابدی مال سے محروم رہے گا
اور جو اس فانی مال کو جمع کرنے میں وقت گزارتے گا وہ احمق ہے
غور کریں ہماری جد و جہد و طمع کس لیے ہے
دنیا کے لیئے یا آخرت کے لیئے؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top