مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 22
ہم الله رب العزت سے دَرَجات کا سوال کرتے ہیں
دَرَکات سے پناہ مانگتے ہیں
دَرَجات دَرَجہ کی جمع ہے جس کا معنی بَلند رتبہ ہے
جبکہ دَرَکات دَرَک کی جمع ہے جس کا معنی پستی کا مقام ہے ہر شے کی گہرائی کو درک کہتے ہیں
(لسان العرب)
قرآن کریم میں ہے
نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُؕ
ہم جس کے چاہیں رتبے بلند کریں
دوسری جگہ فرمان ہے
اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ
بے شک منافق سب سے نچلے مرتبے میں ہوں گے
ہمارے اعمال ہمارے درجات یا درکات کا تعین کر رہے ہوتے ہیں
ہم اپنے اعمال سے بلند و بالا درجات تعمیر کر رہے ہوتے ہیں یا گہری کھائی کھود رہے ہوتے ہیں
بس غور کریں آگے کے لیئے کیا تیار کر رہے ہیں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
